تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ترجمان یورپی یونین:
ایران جوہری معاہدے کی بدستور حمایت کرتے رہیں گے

نیوزنور10جنوری/یورپی یونین کی ترجمان نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیٰحدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس حوالے سے یورپ کا مؤقف واضح ہے اور ہم اس معاہدے کے مکمل نفاذ کی بدستور حمایت جاری رکھیں گے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۸۱ : // تفصیل

ترجمان یورپی یونین:

 ایران جوہری معاہدے کی بدستور حمایت کرتے رہیں گے

نیوزنور10جنوری/یورپی یونین کی ترجمان نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیٰحدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس حوالے سے یورپ کا مؤقف واضح ہے اور ہم اس معاہدے کے مکمل نفاذ کی بدستور حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابقیورپی یونین کی ترجمان ’’کیتھرین رے‘‘ نے بروسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ہم  کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہتے بلکہ یورپی یونین کا ایران معاہدے پر مؤقف واضح ہے اور ہمارا مقصد اس معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں لہذا ہم اس کے مکمل نفاذ کی بدستور حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 11 جنوری کو بروسلز میں ایران وزیر خارجہ سمیت برطانوی، فرانسیسی اور جرمن وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کی میزبانی کریں گی جس کا مقصد جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

گزشتہ دنوں ایران کے قومی جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں امریکی حکومت کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ممکنہ علیٰحدگی کے خطرات پر انتباہ کیا تھا۔

صالحی نے واضح طور پر کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران مخصوص فیصلے کرنے پر تیار رہے گا جس سے ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے درمیان موجود تعاون متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 اکتوبر 2017 کو جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کانگریس پر چھوڑ دیااوراب 90 دن کا اختتام قریب ہے اور امریکی صدر کو جنوری کے اوسط تک ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کی توثیق کرنا ہوگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر