تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اطالوی سفیر:
ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے خطے میں مزیدبدامنی پیدا ہوگی

نیوزنور10جنوری/ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر نے جوہری معاہدے کی حمایت پر یورپ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگی۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۹ : // تفصیل

اطالوی سفیر:

 ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے خطے میں  مزیدبدامنی پیدا ہوگی

نیوزنور10جنوری/ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر نے جوہری معاہدے کی حمایت پر یورپ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اطالوی سفیر ’’مورو کینسائٹری‘‘نے ایران کی خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کی جانب سے یورپ اور مغربی ایشیا کے جیو پولیٹیک مسائل کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی حمایت پر یورپ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ڈونالڈ ٹرمپ نے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے اس سے یورپی مؤقف متاثر نہیں ہوگا اور نہ ہی ہماری حمایت میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یقینا جوہری معاہدے اور اس کے نفاذ کی حمایت کرتے رہیں گے جبکہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کشیدگی میں اضافہ اور خطے میں بدامنی پیدا ہوگی۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک اجتماعی سمجھوتہ ہے جس کا تسلسل جاری رکھنا ناگزیر ہےاور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے امریکی رفقائے کار کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے اس حوالے سے مزید مشاورت کرنی ہوگی۔

پناہ گزینوں کے مسائل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک جامع پلان کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام ممالک کو آپس میں بات چیت کرنی چاہئے۔

شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی شامی بحران کے خاتمے کے لئے جنیوا عمل کا خیرمقد کرتا ہے تاہم اس عمل میں اقوام متحدہ کا بھی کردار اہم ہے۔

موصوف سفیر نے  کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ثقافتی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہےاور اس سلسلےمیں اب تک ایران میں مختلف موسیقی کے پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

 مسئلہ  فلسطین اور ٹرمپ کی طرف سے القدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ درست فیصلہ نہیں ہے اور نہ ہی القدس کو صہیونی دارالخلافہ قرار دینا چاہئے۔

یمن کے حوالے سے اٹلی کے سفیر نے مزید  کہا کہ یمن میں شہریوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا اور ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ یمن میں فوجی حل سے اتفاق نہیں کرتے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر