تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
آیت اللہ جوادی آملی:
نظام اسلامی کا تحفظ واجب عینی ہے

نیوزنور11جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ شیعہ علم دین اور مفسر قرآن نے نظام اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی قرار دیا ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۷۷ : // تفصیل

آیت اللہ جوادی آملی:

نظام اسلامی کا تحفظ واجب عینی ہے

نیوزنور11جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ شیعہ علم دین اور مفسر قرآن نے نظام اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی قرار دیا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  مٖفسر عصر حاضر’’حضرت آیت اللہ عبد اللہ جوادی آملی‘‘ نے اپنے درس کے دوران انقلاب اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھیان رہے یہ نظام آسانی سے حاصل نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر معاذ اللہ اس نظام کو تھوڑا سا بھی نقصان پہنچے تو ماضی کی تمام تر لعنتیں ہمارے دامنگیر ہوجائیں گی (کیونکہ) یہ نظام قیامت تک اللہ کی امانت ہے۔ 

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہاکہ ہمارا نظام صفوی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام حکومت آجائے گا  یا قاجاری نظام نہیں ہے کہ اگر ختم ہوجائے تو زندیوں کی حکومت آجائے گی یا زندی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام آجائے اور اس کے بعد پہلوی نظام آجائےبلکہ یہ اسلامی نظام حکومت ہے کہ اگر ختم ہوگیا تو پلٹنا آسان نہ ہوگا ۔

مفسر قرآن  نے مزید کہاکہ اس نظام کی حفاظت ہم سب پر واجب عینی  ہے جو کام اس نظام کی کمزوری ، نفاق ، تفرقہ و انتشار اور اس پر دشمن کی للچائی نظریں پڑنے کا سبب بنے وہ حرام ہے۔ 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر