تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس کے ترجمان:
نام نہاد امن عمل کے لیے امریکہ کی گود میں بھیٹنے کا وقت گذرگیا

نیوزنور11جنوری/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نے باور کرایا ہے کہ جماعت نام نہاد امن عمل کے لیے امریکہ کی گود میں بیٹھنے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۳ : // تفصیل

حماس کے ترجمان:

نام نہاد امن عمل کے لیے امریکہ کی گود میں بھیٹنے کا وقت گذرگیا

نیوزنور11جنوری/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نے باور کرایا ہے کہ جماعت نام نہاد امن عمل کے لیے امریکہ کی گود میں بیٹھنے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان’’ سامی ابو زھری‘‘ نے کہا کہ نام نہاد امن عمل کے لیے امریکیوں کی گود میں بھیٹنے کا وقت گذر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کوئی بھی سمجھوتہ کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور امریکی حکومت کے درمیان رابطے معطل ہیں دوسری جانب امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کو دباؤ میں لانے کے لیے انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ پرکسی قسم کے امن عمل کے لیے اعتبار نہ کرے اور امریکی بلیک میلنگ میں آنے کے بجائے جراءت مندانہ موقف اپنائے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر