تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر اطالوی صحافی:
ٹرمپ پوری انسانیت کا دشمن ہے

نیوزنور11جنوری/ایک سینئر اطالوی صحافی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک غیر سنجیدہ اور غیر متوقع سوچ رکھنے والا شخص ہے جو کہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۸ : // تفصیل

سینئر اطالوی صحافی:

ٹرمپ پوری انسانیت کا دشمن ہے

نیوزنور11جنوری/ایک سینئر اطالوی صحافی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک غیر سنجیدہ اور غیر متوقع سوچ رکھنے والا شخص ہے جو کہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اطالوی صحافی’’نیلسن بوا‘‘ نے پاکستانی شہر کراچی میں بین الاقوامی میڈیا نمائش کے موقع پر ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک غیر سنجیدہ اور غیر متوقع سوچ رکھنے والا شخص ہے جو کہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دشمنوں بالخصوص ٹرمپ کے خلاف متحد ہو جائیں اور ان کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ مسلمہ امہ کا یہ دشمن غیر سنجیدہ اور غیر متوقع سوچ رکھنے والا شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ اپنے دشمن کی سوچ جان لیں تو آپ اس سے شکست نہیں کھا سکتے لیکن ڈونالڈ ٹرمپ کی سوچ کا اندازہ آسانی نہیں لگایا جا سکتا۔

اطالوی سینئر صحافی نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ مسلمہ امہ متحد ہو کر امریکی صدر کی سازشوں کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا میں روس کو طاقتور سے مزید طاقتور بنا رہی ہیں اور بلن کلنٹن کے بعد امریکہ مشرق وسطی کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر