تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی تجزیہ کار:
ایران اورپاکستان کے درمیان تعلقات کا فروغ عصر حاضر کی اشد ضرورت

نیوزنور11جنوری/ پاکستان کےایک مشہور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو چاہیئے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپور کوشش کریں۔

مسلکی رواداری صارفین۱۲۴ : // تفصیل

پاکستانی تجزیہ کار:

ایران اورپاکستان کے  درمیان تعلقات کا فروغ عصر حاضر کی اشد ضرورت

نیوزنور11جنوری/ پاکستان کےایک مشہور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو چاہیئے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپور کوشش کریں۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی زرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں’’رحیم اللہ یوسف زئی‘‘ ونوں ممالک میں موجود سنہری مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں گیس اور تیل کے وافر مقدار موجود ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو چاہئےکہ اپنی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوا کے ایران  دورے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان روابط اچھے سمت میں جارہے ہیں اور مزید تقویت ملنے کی اُمید ہے۔

دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور شرپسند افراد مشترکہ سرحدات کے ذریعہ ایک دوسرے کے ممالک میں دہشتگردی کی واردات کرکے دوسرے ملک کے علاقوں میں چھپ جاتے ہیں اس عمل کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کے خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی بہت ضروری ہے۔

امریکہ کی موجودگی کو خطے کے امن و امان کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف خطے میں دہشتگردی کو ختم نہیں کرسکتا بلکہ اس کی موجودگی خود دہشتگردی کا باعث بن رہا ہے۔

ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط کےدرمیان فروغ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا دونوں ممالک کے تاجر اور صنعتکاروں کو چاہئے کہ ہمسایہ ملک کی حیثیت سے اپنے تجارتی روابط کو توسیع دیں۔

رحیم اللہ یوسف زئی نےمزید کہا  کہ دونوں ممالک میں زیر تعمیر چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی  ضرورت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر