تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی پروفیسر:
ٹرمپ جمہوری ثقافت کیلئے ایک زہریلےناگ سے بدتر ہیں

نیوز نور11جنوری/ امریکہ کے ایک  سینٹ اولف کالج میں فلسفے کے ایک پروفیسر نے  کہا ہے کہ  اگرچہ  ٹرمپ کو امریکہ میں ایک جمہوری عنصر کی حیثیت سے سمجھا جاتا ہے  تاہم وہ  جمہوری ثقافت کیلئے  ایک زہریلے  ناگ سے کم نہیں ہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۵ : // تفصیل

امریکی پروفیسر:

ٹرمپ جمہوری ثقافت کیلئے ایک زہریلےناگ سے بدتر ہیں

نیوز نور11جنوری/ امریکہ کے ایک  سینٹ اولف کالج میں فلسفے کے ایک پروفیسر نے  کہا ہے کہ  اگرچہ  ٹرمپ کو امریکہ میں ایک جمہوری عنصر کی حیثیت سے سمجھا جاتا ہے  تاہم وہ  جمہوری ثقافت کیلئے  ایک زہریلے  ناگ سے کم نہیں ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اولف کالج میں فلسفہ کے پروفیسر ’’چارلز تالی فیرو‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  ٹرمپ کی طرف سے  میڈیا کی آزادی پر ان کے بے معنی قدغن ،اپنے حریفوں کو جیل میں ڈالنے کی کوشش ،ان کے پیرس معاہدے سے  فرار  اوراحتجاج کرنے والوں کے مقابلے میں بدترین اوربدعنوان نونازی گروہوں کی حمایت   اورحٖفاظت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ جمہوریہ ثقافت کیلئے ایک زہریلے ناگ سے بدتر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں آج بھی زیادہ تر عوام  ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بارے میں حیران ہے  کیونکہ انہیں  عام انتخابات میں  بڑے پیمانے پر شکست ہوئی تھی لیکن انتخابی کالج میں انہیں جیت حاصل ہوئی تھی۔

 انہوں نے کہاکہ  اگرچہ کچھ لوگ امریکہ میں ٹرمپ کو جمہوریت کا چمپین قراردیکراوریہ دعویٰ کرتے تھے کہ  حکومت میں آنے کے بعد  وہ امریکی سیاسی نظام کو پوری طرح  بدل کے رکھ دیں گے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ہی ٹرمپ نے امریکہ کو اختلافات کی راہ پر گامزن کیا ۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ کے صدارتی دور میں امریکہ  ایک ایسے خطرناک دور سے گذرہا ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ تمام اقوام عالم کو ایٹمی جنگ کی خوفناک دہلیز پر کھڑا کرسکتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر