تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر :
تہران سیکورٹی کانفرنس علاقائی وعالمی معاملات کو حل کرنے کابہترین پلیٹ فارم

نیوز نور11جنوری/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے تہران سیکورٹی کانفرنس کو علاقائی وعالمی معاملات کو حل کرنےکا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۸۶ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر :

تہران سیکورٹی کانفرنس علاقائی وعالمی معاملات کو حل کرنے کابہترین پلیٹ فارم

نیوز نور11جنوری/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے تہران سیکورٹی کانفرنس کو علاقائی وعالمی معاملات کو حل کرنےکا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایرانی ماہر ’’بہزاد احمد ‘‘نے مقامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کی تجویز کردہ  علاقائی ڈائیلاگ فورم  کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ تہران سیکورٹی کانفرنس  علاقائی اورعالمی  معاملات کو سلجھانے کیلئے  ایک کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی  اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ ایران علاقے کا ایک بااثراورطاقتور ملک ہے اوروہ اس حقیقت کو  خطے میں ایران وفوبیا پھیلانے کے لئے  ایک بنیاد کے طورپر استعمال کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی ممالک جو امریکہ کے اتحادی ہیں  کے ایران کےساتھ  ناخوشگوار تعلقات ہیں  لہذا کسی بھی قسم کا کوئی بھی عنصر جو ایران کیلئے  مضبوطی کا باعث بنتا ہو ان کی نیندیں حرام کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تہران سیکورٹی کانفرنس  جوکہ علاقائی  وعالمی معاملات کو حل کرنےکیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے   میں وقت گذرنےکےساتھ ساتھ علاقائی اورعالمی ممالک رضاکارانہ طورپر شمولیت اختیار کریں گے ۔

بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر نے کہاکہ کانفرنس میں حصہ لینے والے 49 ممالک کے حکام کی شرکت کی بین الاقوامی میڈیا نے خوب پذیر ائی کی  جسے یہ پتہ چلتا ہے کہ  اس کانفرنس  کی اہمیت  میں روزبہ روزبہ اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب  جو کہ ایران کا ایک علاقائی حریف ہے  نے ہمیشہ  علاقائی ممالک پر یہ دباؤ ڈالا ہے کہ  وہ  ایران کی تخلیق کردہ  کسی بھی  مذاکراتی عمل میں شریک نہ ہوں کیونکہ سعودی عرب اس بات سے خائف ہے کہ  اگر  علاقائی ممالک  تہران کی چھتر چھایا میں چلے گئے  تو ایران عرب امیروں اوراشرافیہ کی موجودگی کا مرکز بن جائےگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر