تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی اسکالر:
ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری امریکی سلطنت کے زوال کا بن سکتی ہے سبب

نیوز نور11جنوری/امریکہ کے ایک اسکالر اور سیاسی تجزیہ کار  نے کہا ہے کہ  ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری امریکی سلطنت کے زوال کا  سبب بن سکتی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۳۳ : // تفصیل

امریکی اسکالر:

ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری  امریکی سلطنت کے زوال کا  بن سکتی ہے سبب

نیوز نور11جنوری/امریکہ کے ایک اسکالر اور سیاسی تجزیہ کار  نے کہا ہے کہ  ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری امریکی سلطنت کے زوال کا  سبب بن سکتی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی اسکالر اورسیاسی تجزیہ کار ’’ای مائیکل جونز ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی حماقت کی  تو یہ امریکی سلطنت  کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہےاوراس کےساتھ ساتھ  اپنے اتحادیوں سے بھی امریکہ  الگ تھلگ پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی اوراسرائیلی سیکورٹی سربراہوں  نے  ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے واشنگٹن میں ایک دستاویز پر دستخط کئے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ  نے  اپنی صدارتی کرسی کی حفاظت کیلئے یہودیوں اورخاص طورپر  اسرائیل کی لیکورڈ پارٹی سے  ہاتھ ملایا ہے اس طریقے سے اگرچہ وہ  اپنی صدارت کو کسی حد تک بچانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن  اس کی  پالیسیوں نے اس کو باقی دنیا سے  الگ کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی سفارتخانے کو اسرائیل سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ  امریکی صدر  کی مخاصمانہ  پالیسیوں کی ایک مثال ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی ایٹمی معاہدے پر بھی وہ  یہودی لابی  کے اشاروں پر ہی رقص کررہے ہیں۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اس وقت ٹرمپ کی جو حالت ہے  صدر اوبامہ کی انتظامیہ کو بھی کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا تھا لیکن انہوں نے جوہری معاہدے پر دستخط کرکے  یہ جنگ جیت لی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ  اپنے بیانات کہ جس میں انہوں نے  یہ کہاتھاکہ ایران جوہری معاہدہ ایک خوفناک معاہدہ ہے  اوروہ اسے سبوتاژ کرنے کی  ہر ممکن کوشش کریں گے کی وجہ سے  ایک طرف سے صیہونی لابی  اس پر یہ دبا ؤ ڈال رہی ہے کہ  وہ اس معاہدے کو  ختم کردے لیکن دوسری طرف  وہ ممالک جنہوں نے  امریکہ کےساتھ اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں  کی وجہ سے  وہ ایسا کرنے سے قاصر  ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ   ایران جوہری معاہدے دستبرداری کی کوشش کریں گے  تو ان پر ان کے اتحادیوں کا بھروسہ ختم ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر  ڈونالڈ ٹرمپ نے 2015 ءمیں ہوئے  ایران جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کی  تو جرمنی جس کی وجہ سے  امریکی سلطنت  کی بنیاد پڑی ہے  امریکہ کے اتحاد سے نکل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ  ٹرمپ انتظامیہ  2015 ءمیں ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرکے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ  واشنگٹن کے یورپی اتحادی  اس جوہری معاہدے کو  برقراررکھنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر