تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
یورپی رہنما:
ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں

نیوزنور12 جنوری/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی اور فرانس، جرمن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس معاہدے کے ثمرات ملنے چاہئے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۳۷ : // تفصیل

یورپی رہنما:

 ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں

نیوزنور12 جنوری/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی اور فرانس، جرمن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس معاہدے کے ثمرات ملنے چاہئے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خاتون یورپی رہنما ’’فیڈریکا موگرنی‘‘ کی میزبانی میں برسلز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سمیت جرمن، فرانسیسی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فیڈریکا موگرنی نے مشترکہ نشست کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ایک بار پھر جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں ایرانی عوام کو اس معاہدے کے نفاذ اور پابندیوں کے خاتمے سے رونما ہونے والے ثمرات ملنے چاہئے۔

 انہوں نےایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے بھی اپنی 9 رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کرچکی ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ اس بات کی ضمانت ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نوعیت پُرامن ہے اور اس مسئلے کا مشترکہ کمیشن میں بھی تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔

خاتون یورپی رہنما نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جو چند فریقین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد میسر ہوا جس کی سلامتی کونسل نے بھی توثیق کی ہے لہذا اس معاہدے کا عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ کے نفاذ کے لئے بھی اہم کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بدستور اس معاہدے پر قائم ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جوہری امور سے متعلق پابندیوں کے خاتمے سے ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے ایرانی عوام کو زیادہ فائدہ ملے گا۔

موٖصوف رہنما  نے ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مسائل پر تشویش ہے تاہم ان کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ عالمی امن کے لئے ناگزیر ہے لہذا ہم تمام فریقین توقع رکھتے ہیں وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر