تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ملائیشیائی دانشور:
ایران خطے کا وہ طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والا ملک ہے جسے امریکہ اور صیہونی خوفزدہ ہیں

نیوزنور12 جنوری/سنیئر ملائیشیائی دانشور اور یو ایس ایم یونیورسٹی کے پروفیسرنے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والا اہم ملک ہے جس سے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست خوفزدہ ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۱۴۶ : // تفصیل

ملائیشیائی دانشور:

 ایران خطے کا  وہ طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والا ملک ہے جسے امریکہ اور صیہونی  خوفزدہ ہیں

نیوزنور12 جنوری/سنیئر ملائیشیائی دانشور اور یو ایس ایم یونیورسٹی کے پروفیسرنے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والا اہم ملک ہے جس سے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست خوفزدہ ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق گلوبل جسٹس موومنٹ کے صدر پروفیسر ’’چاندرا مظفر‘‘ نےایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ایران کو خطے کا یاک طاقتور اور اثر و رسوخ والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی ریاست اسے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منفی اور بیوقوفانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ خیال تھا کہ عراق میں صدام حسین کا تختہ اُلٹنے سے نئی حکومت آئے گی جس کی جھکاؤ واشنگٹن کی جانب ہوگی مگر عراق میں وہ حکومت بر سر اقتدار آگئی جس نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2003 میں عراق پر فوجی جارحیت کی مگر ایران نے ایک گولی چلائے بغیر عراقیوں کا دل جیت لیا۔

ملائیشیائی پروفیسر نے کہا کہ آج ایران کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب ایک دوسرے کے اتحادی بن گئے ہیں جن کا مقصد ایران کے خلاف مشترکہ طور پر دشمنی کرنا ہے اور اس کی وجہ خطے میں ایران کے بڑھتا ہوااثر و رسوخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایران امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب مسلم اقوام کی حوصلہ افزائی، امت مسلمہ کی بیداری بالخصوص مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی ایک مثال ہے جس کی وجہ سے شیعہ سنی اتحاد کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دشمن مسلم امہ کے درمیان تفرقہ ڈال کے شیعہ اور سنی کے بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

پروفیسر مظفر نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بعض اسلامی ممالک فلسطین سے دوری اختیار کرکے سعودی عرب اور صہیونیوں کے طرز عمل کی پیروی کرتے ہیں۔

موصوف پروفیسر  نے  مزیدکہا کہ سعوی عرب نے آج ملک میں نام نہاد اصلاحات کا آغاز کیا ہے جبکہ اس کی سطح بہت کم اور ناقابل اعتبار ہے بلکہ سعودی عرب اس حوالے سے بھی امریکی خواہشات پر عمل کررہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر