تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بھارتی سفیر:
ایرانی چابہار بندرگاہ بھارت کو وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے

نیوزنور12 جنوری/ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات بھارتی سفیر نے چابہار بندرگاہ کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زاہدان میں ریلوے لائن منصوبے کے نفاذ پر تیار ہیں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۴۵ : // تفصیل

بھارتی سفیر:

ایرانی چابہار بندرگاہ بھارت کو وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے

نیوزنور12 جنوری/ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات بھارتی سفیر نے چابہار بندرگاہ کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زاہدان میں ریلوے لائن منصوبے کے نفاذ پر تیار ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران میں تعئنات بھارتی سفیر’’سوراب کمار‘‘ نے ایرانی چہار بندرگاہ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی چابہار بندرگاہ بھارت کو وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے اچھا باہمی تعاون قائم ہے اور یہ بندرگاہ بھارت کو وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

کومار نے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے بھارت کی سرمایہ کاری کے ذریعہ چابہار بندرگاہ کی پہلی فیز کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بندرگاہ کے ذریعہ افغانستان کو گندم کی پہلی کھیپ بھیجی ہیں جو یہ دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں اچھے باہمی تعاون کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایرانی چابہار بندرگاہ کو فروغ کے لئے تمام مشینری سامان کو فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں زاہدان چابہار ریلوے لائن کے منصوبے کا آغاز اور دوسرے اسٹریٹیجک منصوبوں کے نفاذ کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی سفیر نے ایرانی وزیر مواصلات عباس آخوندی کے دورہ بھارت کی اہمیت کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ آپ تمام ریلوے لائن سے متعلقہ نقل و حمل کے منصوبوں کو منیجمنٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ قریب مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات میں مزید مضوبط ہوگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر