تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
لبنانی مسلمان علماء تنظیم:
امریکہ کا نادان صدر پوری دنیا پر حکومت کا دعویٰ کرتا ہے

نیوزنور12 جنوری/ لبنانی مسلمان علماء تنظیم نے امریکہ کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  کہ امریکہ کا نادان صدر اس خیال میں ہے کہ وہ تمام دنیا کا حاکم ہے اور سب پر غلبہ رکھتا ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۳ : // تفصیل

لبنانی مسلمان علماء تنظیم:

امریکہ کا نادان صدر پوری دنیا پر حکومت کا دعویٰ کرتا ہے

نیوزنور12 جنوری/ لبنانی مسلمان علماء تنظیم نے امریکہ کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  کہ امریکہ کا نادان صدر اس خیال میں ہے کہ وہ تمام دنیا کا حاکم ہے اور سب پر غلبہ رکھتا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان مسلمان علماء تنظیم کے مرکزی کونسل نے منعقدہ اپنے ایک جلسہ میں لبنان اور خطے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا نادان صدر اس خیال میں ہے کہ وہ تمام دنیا کا حاکم ہے اور سب پر غلبہ رکھتا ہے  ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی عربی فوج کی طرف سے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلہ میں استقامت اور تکفیری دہشتگردوں کی گندگی کو اس ملک سے پاک کرنے اور اسی طرح آزاد خطے میں مزید وسعت پر درود بھیجتے ہیں  یہ مسئلہ علامت ہے کہ آئندہ قریب میں شام مکمل طور سے اپنی حکومت کی طرف لوٹ جائے گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کی طرف سے میزائیل  حملہ اور صیہونی جنگی طیارہ کی بمباری کی وجہ صیہونیوں کی شام کو تباہ کرنے کے منصوبے کی ناکامی ہے چونکہ تکفیری گروہوں کی ناکامی اور شام کو نابود کرنے کے لئے اور مختلف بہانہ سے تنازعہ افراتفری ایجاد کرنے میں صیہونی و امریکی منصوبے کی رسوائی ہوئی ہے اسلئے صیہونی حکومت اپنی ذلت آمیز شکست سے بو کھلاہٹ کا شکار ہوکر شام پر حملے کررہی ہے ۔

لبنان کے شیعہ و سنی علماء نے کہاکہ شام میں ہوئے ان حملات کو صیہونیوں کی طرف سے تکفیری دہشتگرد گروہ کے پست حوصلوں کو مضبوط کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

 انہوں نے اسی طرح میدان میں فلسطینیوں کے موجود رہنے اور صیہونی دشمن حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر انتفاضہ کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن نے بچوں کو گرفتار کر کے اور گھڑوں کو تباہ کر کے اور قبضہ کئے گئے فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستی بنا کر تمام اخلاقی و انسانی معیار کو تباہ کر دیا ہے ۔

بیان میں مزید  یمن کی شجاع و قہرمان فوج کی شجاعت کو قابل تحسین قرقر دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن کی شجاع فوج نے سعودی دشمن کی زبردست وسائل اور ترقی و پیش رفتہ سہولیات سے مقابلہ کر کے دشمن کے دو جنگی طیارے کو مار گرا یااوریہ پیش رفت جنگ کے دوسرے مرحلہ کی شروعات ہے کہ جس میں دشمن کو نا اُمیدی و ناکامی کا مزہ چکھنا پڑے گا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر