تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان :
اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 فلسطینی شہید

نیوزنور12 جنوری/ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۸ : // تفصیل

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان :

اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 فلسطینی شہید

نیوزنور12 جنوری/ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان’’ اشرف القدرہ‘‘ نے کہا کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی کو غزہ پٹی کے وسطی علاقے البریج میں قائم پناہ گزین کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کیاجب کہ دوسرا فلسطینی غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر شہید ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشرقی البریج کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں قابض فوج نے جھڑپوں کےدوران نہتے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں شہید فلسطینی 16 سالہ امیر عبدالمحمید ابو مساعد کے سینے میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 17 سالہ علی عمر نمر قینو شہید ہوگیا۔

اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ قینو کے سرمیں گولیاں لگیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کےبعد فلسطین بھر میں اس اقدام کے خلاف ورز مرہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر