تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شیخ الازہر:
القدس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں/ مسجد اقصیٰ کے قریب پُل اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے

نیوزنور12 جنوری/ مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کےمفتی نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی کے لیے پل کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۵۸ : // تفصیل

شیخ الازہر:

القدس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں/ مسجد اقصیٰ کے قریب پُل اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے

نیوزنور12 جنوری/ مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کےمفتی نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی کے لیے پل کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کےمفتی’’شیخ احمد الطیب‘‘ نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی کے لیے پل کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے ، مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور بیت المقدس کے تاریخی معالم وآثار کو تباہ کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاؤں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ تاریخی اور علمی دستاویزات میں القدس میں یہودیوں کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی وجود ملتا ہے۔

انہوں نے ایک بار القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان القدس  باطل اور ظالمانہ  ہے۔

موصوف مفتی نے کہا کہ امریکی اقدام فلسطین میں یہودی آباد کاری اور اسرائیل کی توسیع پسندی کی حوصلہ افزائی کا موجب بن رہا ہے اور امریکی صدر نے القدس کے بارے میں فیصلہ کرکے تاریخی فیصلوں، عالمی قراردادوں اور اخلاقی قدروں کو پامال کیا ہے۔

جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب نے مزید کہا کہ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ مسلمانوں کا القدس پر کوئی حق نہیں اور قرآن پاک میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں مگر یہودیوں کا یہ دعویٰ تاریخی اور علمی دستاویزات میں جھوٹ کا پلندہ ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر