تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم:
ٹرمپ کا اعلان القدس صہیونی نسل پرستی میں اضافے کا موجب

نیوزنور12 جنوری/ انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پچھلے سال دسمبر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نوآبادیاتی اور نسل پرستانہ کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۷ : // تفصیل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم:

ٹرمپ کا اعلان القدس  صہیونی نسل پرستی میں اضافے کا موجب

نیوزنور12 جنوری/ انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پچھلے سال دسمبر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نوآبادیاتی اور نسل پرستانہ کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم انسانی حقوق تنظیم’’یورو مڈل ایسٹ ہیومن رائٹس‘‘ کے ہیڈ کواٹر سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر کا اعلان القدس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستانہ نفرت میں غیرمعمولی اضافے کا موجب بنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع پسندی، یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کی املاک اور اراضی پر غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ماتحت سیکورٹی اداروں کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن میں بھی شدت آگئی ہے۔

انسانی حقوق تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کا ٹرمپ کے اعلان القدس سے قبل بھی فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے حوالے سے موقف سخت تھا مگر ٹرمپ کے اعلان نے صہیونیوں کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ پوری شدو مد کے ساتھ غرب اردن کو یہودیانے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یورو مڈل ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے ہاؤسنگ وآباد کاری یوآف گالانٹ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے محض دو روز بعد مشرقی بیت المقدس میں چھ ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا جس کے بعد حالیہ عرصے میں منظور ہونے والے مکانات کی تعداد63 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔

قابل ذکرہے کہ اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں کو یہودیانے کی مزید سازشیں کررہے ہیں اور  القدس کی فلسطینی کالونیوں میں دو ہزار سے زاید یہودیوں کو آباد کیا گیا ہے ان کالونیوں کے اطراف میں اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹیں اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں جن کے باعث فلسطینیوں کا آزادانہ نقل وحرکت کرنا مشکل اور زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس چھ دسمبر کو امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے احکامات دیے تھےامریکی صدر کے اس اقدام کے بعد جہاں فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہیں وہیں صہیونی ریاست نے اپنی غاصبانہ اور توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر