تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس:
یو این مندوب کا فلسطینی مقاومت کودہشتگردی سے تعبیر کرنا فلسطینی قوم کی توہین ہے

نیوزنور12 جنوری/ اسلامی تحریک مقاومت حماس نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک مقاومت کو دہشتگردی سے تعبیر کیا تھا۔

استکباری دنیا صارفین۵۴ : // تفصیل

حماس:

یو این مندوب کا فلسطینی مقاومت کودہشتگردی سے تعبیر کرنا فلسطینی قوم کی توہین ہے

نیوزنور12 جنوری/ اسلامی تحریک مقاومت حماس نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک مقاومت کو دہشتگردی سے تعبیر کیا تھا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی’’ یکولائے میلاڈینوف‘‘ کافلسطینی تحریک آزادی سے متعلق بیان فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلادینوف نے اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف فلسطینی مقاومتی تحریک کو دہشتگردی سے تعبیر کرکے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی، نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور دیگر شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ میلا دینوف کا بیان عالمی قوانین کے بھی خلاف ہےکیونکہ بین الاقوامی قوانین مظلوم فلسطینی قوم کو غاصب اور قابض ریاست کے خلاف مقاومت اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی جدو جہد کا حق دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کی آزادی اور قابض صہیونی ریاست کے وحشیانہ قبضے اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔

واضح  رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے تین روز قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے حملے میں ایک یہودی آباد کار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں دہشتگردی کے زمرےمیں آتی ہیں اوریہودی آباد کار کے قاتلوں کا طریقہ واردات امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر