تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
افغانستان میں امریکی پروجیکٹ داعش کا مقصد ایران اور پاکستان کو غیر مستحکم بنانا ہے

نیوزنور12 جنوری/ شام اور عراق میں شکست کے بعد افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کا مقصد ایران اور پاکستان کو غیر مستحکم بنانا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۶۱ : // تفصیل

افغانستان میں امریکی پروجیکٹ داعش کا مقصد ایران اور پاکستان کو غیر مستحکم بنانا ہے

نیوزنور12 جنوری/ شام اور عراق میں شکست کے بعد افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کا مقصد ایران اور پاکستان کو غیر مستحکم بنانا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق داعش نے عراق اور شام کے علاوہ افغانستان کو بھی اپنے وجود سے محروم نہیں رکھا ہے۔ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کا مقصد خراسان پر قابض ہونا ہےجس کا تعلق آخرالزمان کے عقیدے سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں داعش کا اثر و رسوخ، معاشی بحران، قومی اختلافات، مغربی انٹیلیجنس بالخصوص سی آئی اے کی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہوا ہےاورداعش کے ازبکستان، تاجکستان، قرقیزستان، پاکستان، عراق اور قزاقستان میں سرگرم افراد بھی اب افغانستان پہنچ گئے ہیں اور حزب اسلامی ازبکستان جو پاکستان میں بھی سرگرم تھی داعش سے مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش افغانستان میں بھی شام اور عراق کی طرز پر جنگ کر رہی ہےاور وہ مختلف افراد کو جذب کرنے کے لیے جہاد النکاح کو بھی رواج دے رہے ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش کے علاقوں کی شناخت کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وہ 2 محوروں میں آپریشن کر رہے ہیں ایک مشرقی حصہ جس میں صوبہ ننگرہار، خوست اور کونڑ و غیرہ شامل ہیں اور دوسرا شمال مغربی حصہ جس میں صوبہ فاریاب اور جوزجان اور سرپل شامل ہیں اسکے علاوہ داعش افغانستان کے شمال میں بھی درزآب، قوش جوزجان، بلچراغ، فاریاب، شہر صیاد، سرپل میں سرگرم ہے اور شیعہ نشین علاقہ میرزاولنگ بھی اس علاقے کے نزدیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ داعش افغانستان کے ان علاقوں میں سرگرم ہے لیکن طالبان اور عوامی رضاکار فورس سے مقابلے کی وجہ سے داعش کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی موجودہ امریکہ نواز حکومت پر اپنے ہی نمائندگان پارلمان نے داعش کی حمایت اور اس گروہ کے دہشتگردوں کو امداد رسانی کا الزام عائد کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی داعش کی سرگرمیاں وقتا فوقتا زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی مقتدر حلقوں کی جانب سے تصدیق بھی کی جاچکی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس درندہ صفت گروہ کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے علاقائی اتحاد کی ضرورت ہے جس کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کیساتھ پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد اس ملک کے اکثر سیاسی و مذہبی رہنما اسلام آباد کا تہران کیساتھ اتحاد قائم کرنے پر تاکید کررہے ہیں تاہم ان قیاس آرائیوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے وقت درکار ہے۔ 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر