تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
آیت اللہ محسن اراکی:
اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت وحدت کے زریعے حاصل ہوگی

نیوزنور12 جنوری/ مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی  کے سیکرٹری جنرل نے چابہار کی مسجد امام حسین علیہ السلام میں مغرب اور عشا کی نماز کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت وحدت کے زریعے حاصل ہوگی۔

اسلامی بیداری صارفین۱۵۲ : // تفصیل

آیت اللہ محسن اراکی:

اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت وحدت کے زریعے حاصل ہوگی

نیوزنور12 جنوری/ مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی  کے سیکرٹری جنرل نے چابہار کی مسجد امام حسین علیہ السلام میں مغرب اور عشا کی نماز کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت وحدت کے زریعے حاصل ہوگی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی  کے سیکرٹری جنرل ’’آیت اللہ محسن اراکی ‘‘نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت وحدت کے زریعے حاصل ہوگی جبکہ ائمہ علیہم السلام عالم اسلام میں وحدت کے علمبردار ہیں۔

انہوں نے معروف روایت النجوم أمان لأهل الأرض من الغرق، وأهل بیتی أمان لاُمتی من الإختلاف، فإذا خالفتها قبیلة اختلفوا، فصاروا حزب إبلیس یعنی ستارے اہل زمین کو سمندروں میں گم ہونے اور نابود ہونے سے بچاتے اور انہیں امان میں رکھتے ہیں اسی طرح میرے اہل بیت میری اُمت کے لئے اختلافات سے بچنے کے لئے امان کا زریعہ ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ائمہ علیہم السلام عالم اسلام میں وحدت کے علمبردار ہیں۔

موصوف سیکرٹری جنرل نےکہا کہ اسلامی معاشرے اور اُمت مسلمہ کے اقتدار کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے لہذا یہ اہم امر وحدت کے سائے میں حاصل ہوگا اور وحدت کی حفاظت کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

آیت اللہ اراکی نے مزید  کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس بے پناہ قدرتی ذخائر ہیں اور یہ ممالک یورپی یونین کی طرز پر ایک اسلامی یونین تشکیل دے کر باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں اور اپنے عظیم قدرتی ذخا ئرکے زریعے اُمت مسلمہ کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر