تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا امام خامنہ ای کے نام خط

نیوزنور: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی بزرگوارانہ ہدایات کی وجہ سے مجاہدین کی تقویت اور فلسطین میں جہاد اور مقاومت  کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں برتری رکھتا آیا ہے اور آیندہ بھی برتری رکھے گا ۔

اسلامی بیداری صارفین۵۱۵۵ : // تفصیل

فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا امام خامنہ ای کے نام خط

نیوزنور: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی بزرگوارانہ ہدایات کی وجہ سے مجاہدین کی تقویت اور فلسطین میں جہاد اور مقاومت  کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں برتری رکھتا آیا ہے اور آیندہ بھی برتری رکھے گا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور  کی رپورٹ کے مطابق مؤسسه پژوهشی فرهنگی انقلاب اسلامی ایران نے اپنی ویب سائيٹ پر اس حوالے سے رپورٹ شائع کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ ؛ فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ  العظمی امام خامنہ ای کے نام ایک خط میں قدس اور ملت فلسطین کے خلاف استکبار کی بڑی سازش کے پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس کا مقصد غزہ کو کہ جو   مقاومتی  تحریک کا قلعہ ہے  سرنگوں کرنا اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کو بند کروانا اور علاقے کے پٹھو حکمرانوں کے ان کے ساتھ روابط کو معمول پر لانا ہے ،   مقاومتی  تحریک کی ملت ایران نے  جو اب تک حمایت کی ہے اور ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای نے جو وقتا فوقتا اس کی ہدایت کی ہے اس کے سلسلے میں قدر دانی کی اور تاکید کی : ہم نے جو مغربی کنارے اور قدس میں انتفاضہ شروع کیا ہے اس کے ذریعے ہم خدا کے حکم سے زمانے کے طاغوت  (ٹرامپ ) اور دور اور نزدیک کی راجدھانیوں میں جو منافق حکمران ہیں ان کی  مسئلہء فلسطین کو طاق نسیاں میں لے جانے کی سازشوں کو نقش بر آب کر دیں گے ۔

اسماعیل ھنیہ نے اس خط میں تحریک حماس کے تمام کمانڈروں اور مجاہدوں اور فلسطین کے تمام لوگوں کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای اور ملت ایران کی خدمت میں سلام کا ہدیہ پیش کرتے ہوئے ایسے نیک عوام قرار دیا کہ جو ایک با استحکام ملک میں کہ جو استکبار کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے زندگی بسر کر رہے ہیں ، اور مزید لکھا ہے : فلسطین کے تمام پایدار لوگ فلسطین کے مسئلے اور قدس کے بارے میں جمہوری اسلامی ایران کا جو پایدار اور اٹل موقف ہے ، اور وہ جو طرح طرح کی فلسطین کے عوام کی حمایت کرتی ہے اس کی تعریف کرتے ہیں۔

اس خط میں امت اسلامی اور قدس شریف کے خلاف جو بڑی بڑی سازشیں چل رہی ہیں تا کہ مقاومت کی بنیادوں کو ہلا دیا جائے ، ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا : اگر چہ یہ سازشیں پہلے سے ہی ہم پر عیاں تھیں لیکن حالیہ مہینوں اور دنوں میں ، ریاض کی کانفرنس اور ٹرامپ کی تقریر کے بعد کہ ایران ، حزب اللہ اور حماس  کو جس میں اس نے اپنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹے ہوئے دشمن قرار دیا اور اپنے اس نظریے پر تاکید کی کہ قدس یہودیوں کا پایتخت ہے ، یہ حقیقت پہلے سے زیادہ آشکار ہو گئی ہے ۔

اسماعیل ھنیہ نے آگےفلسطینی عوام کے کچھ مصائب و آلام اور ان کے محاصرے اور ان پر دوا دارو ، علاج معالجےاور غزہ کے رہنے والوں پر اقتصادی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ جن کا مقصد انسانی بحران پیدا کرنا ، اور مقاومت کے اہم ترین قلعے کو  کمزور کرنا ہے ، کہا ہے : امریکہ اور کچھ دوسرے شکست خوردہ حکام اس کوشش میں ہیں کہ غاصب حکومت کے مقابلے میں جو مقاومت اور ملت فلسطین کا مسئلہ ہے اس کو ختم کر دیں تا کہ وہ رہبر کہ جو امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لیے  چاپلوسی کرتے ہیں وہ صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے روابط کو معمول پر لا سکیں اور برملا کر سکیں ، اور اس کے مقابلے میں دشمنیوں کا رخ ایران کی طرف موڑ کر ، اور شیعوں اور سنیوں  کے درمیان تعصبات کو بھڑکا کر اسلامی امت کے قطب نما کو منحرف کر دیں ۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس خط میں امریکہ کی طرف سے قدس کو صہیونی حکومت کا پایتخت قرار دینے  کو ایک ایسا اقدام قرار دیا کہ جو علاقے کے حکام کے سامنے عرب ۔ اسرائیل دوستی کی راہ میں جو رکاوٹیں  ہیں ان کو دور کرنے اور مقاومت کو غیر مسلح کرنے  کے لیے ہے ، رہبر انقلاب اسلامی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے مزید عرض کیا : میں جمہوری اسلامی اور اس کے مومن کمانڈروں  کی فلسطین کے پروجیکٹ کو ختم کرنے کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ہدایت و رہنمائی میں آپ کے عظیم کردار اور اسی طرح امت کو متحرک رکھنے اور اس کھائی میں گرنے سے بچنے کے لیے  جو منافق اور سازشی حکام نے تیار کی ہے اور وہ اس کی طرف دھکیل رہے ہیں آپ کے بیانات پر دل کی گہرائیوں سے ایمان رکھتا ہوں ۔

خط میں آگے تمام مشکل مراحل میں ایران کی ملت فلسطین کے ساتھ موجودگی ، اور مقاومت کی حمایت کے اس کے اسلامی کردار پر عمل کے سلسلے میں قدر دانی کی گئی ہے اور کہا ہے : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران اور  رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی بزرگوارانہ ہدایات کی وجہ سے مجاہدین کی تقویت اور فلسطین میں جہاد اور مقاومت  کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں برتری رکھتا آیا ہے اور آیندہ بھی برتری رکھے گا ۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطین اور مسئلہء قدس کے خلاف  جاری سازش کوناکام کرنے کا راستہ ، مغربی کنارے اور قدس میں لوگوں کے پر جوش انتفاضے کو قرار دیا اور مزید کہا : ہم ملک کے اندر اور باہر عوام کی موجودگی کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کریں گے تا کہ زمانے کے بڑے شیطان یعنی ٹرامپ نے ایک سازش کے تحت کہ جس میں دور و نزدیک کے کچھ دارالحکومت شامل ہیں کہ مسئلہء فلسطین اور خاص کر اس کے مذہبی مقام قدس کے مسئلے کو ختم  کرنے کی سازش کو نقش بر آب کر دیں گے اور خدا وند متعال کی مدد سے اس سازش کو عملی جامہ پہننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔     

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر