تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
سعودی روز نامہ:
سعد حریری کو ترکی سے نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

نیوزنور07فروری/ایک سعودی روز نامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ترکی کے ساتھ قربت اور نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۲ : // تفصیل

سعودی روز نامہ:

سعد حریری کو ترکی سے نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

نیوزنور07فروری/ایک سعودی روز نامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ترکی کے ساتھ قربت اور نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق  سعودی روزنامے ’’الاخبار‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ترکی کے ساتھ قربت اور نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اخبار کے مطابق کسی پر یہ بات اب پوشیدہ نہیں ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کے دورہ سعودی عرب کے دوران انہیں جبری استعفی پر مجبور اور گرفتار بھی کیا گیا اور فرانس اور امریکہ کی وساطت سے اسے آزاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سعد حریری کو حزب اللہ سے دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے بعد سعد حریری حزب اللہ کے قریب ہوگئے ہیں کیونکہ حزب اللہ نے سعد حریری کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم کی سعودی رعب میں توہین کی مذمت اور اسے لبنانی عوام کی توہین قراردیا تھا۔

اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد سعد حریری ترکی کے قریب ہوگئے ہیں اور اب سعودی عرب نے سعد حریری کو ترکی کی قربت پر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر