تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
المانیٹر:
سعودی عرب عسکری طور یمن میں ناکام / دو دارالحکومتوں کو گھنؤانے کے بعد منصورہادی دوبارہ یمن کو چلانے کے اہل نہیں

نیوزنور07 فروری/واشنگٹن سے شائع ہونے والے  روزنامہ المانیٹر نے  اپنی تحلیل  میں لکھاہے کہ برطرف شدہ یمنی صدر  ہادی منصور کی عبوری دارالحکومت  عدن میں  شکست  یمن کی تین سالہ جنگ  کا ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۸ : // تفصیل

المانیٹر:

سعودی عرب عسکری طور یمن میں ناکام / دو دارالحکومتوں کو گھنؤانے کے بعد منصورہادی  دوبارہ یمن  کو چلانے کے اہل نہیں

نیوزنور07 فروری/واشنگٹن سے شائع ہونے والے  روزنامہ المانیٹر نے  اپنی تحلیل  میں لکھاہے کہ برطرف شدہ یمنی صدر  ہادی منصور کی عبوری دارالحکومت  عدن میں  شکست  یمن کی تین سالہ جنگ  کا ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق   واشنگٹن سے شائع ہونے والے روزنامہ المانیٹر نے معروف امریکی مصنف ’’بروس ریڈل ‘‘ کی ایک تحلیل شائع کی ہے جس میں انہوں نے لکھاکہ برطرف شدہ یمنی صدر  ہادی منصور کی عبوری دارالحکومت  عدن میں  شکست  یمن کی تین سالہ جنگ  کا ایک ٹرننگ پوئنٹ ہے۔

انہوں نے لکھاکہ صنعا اور عدن  دونوں  دارالحکومتوں کا کنٹرول گھنؤانے کے بعد ہادی منصور اب  واضح طورپر  دوبارہ یمن کو چلانے کے اہل نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  یمن میں انسانی بحران کے خاتمے اورسعودی محاصرے کے توڑنے  کے بعد  یہ خیال کرنا کہ  برطرف صدر منصور ہادی کی حکومت یمن میں دوبارہ قائم ہوگی  کسی افسانے سے کم نہیں ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  سعودی عرب کی پالیسی یمن میں  برُی طرح ناکام ہوئی اوروہ سابق صدر علی عبداللہ صالح  کے ذریعے اپنے مقاصدبھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

یمن میں برطرف شدہ صدر  ہادی منصور  کے عبوری دارالحکومت عدن میں  متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کے  حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان  خونین  لڑائی میں اب تک  دوسو سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں ۔

تین سال پہلے کہ جس وقت سعودی عرب کی قیادت میں 12 ممالک  کی  افواج نے یمن میں ہادی منصور کی حکومت کی بحالی کے نام سے فوج کشی کی تھی تو اس وقت بھی خیال ظاہر کیاجارہا تھا کہ اس فوج کشی کے پیچھے مفادات کی جنگ  پوشیدہ  ہے ۔

 یمن کے تازہ ترین صورتحال کے مطابق  عدن شہر میں اس وقت  جہاں متحدہ عرب امارات  جنوبی  انتقالی کونسل نامی گروہ کی سرپرستی کررہا ہے  وہیں سعودی دارالحکومت میں مقیم  برطرف شدہ  صدر ہادی منصور کو سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے  جبکہ بظاہر یہ دونوں  گروہ ان جھڑپوں سے پہلے تک  ایک ہی پیج پر دکھائی دیتے تھے۔

امریکی سیاسی مبصر نے مزید کہاکہ ریاض اور ابوظہبی کے درمیان  گہرے ہوتے جارہے اختلافات  خود مسئلہ یمن کیلئے ایک مسئلہ ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر