تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل:
اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

نیوزنور07فروری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۷ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل:

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

نیوزنور07فروری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل’’ انتونیو گوئترس‘‘ نے اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ غیرقانونی طرزعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے روکنا اور تبدیل کرنا ضروری ہےاور اسرائیل کی  تشدد کی کارروائیوں اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں خوف اور بداعتمادی کی فضا پیدا ہورہی ہے۔

موصوف سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کی انسانی ضرورتیں اور معاشی صورت حال بدتر ہوچکی ہےاور عین ممکن ہے کہ 2020 ء تک فلسطینی پٹی رہنے کے قابل نہ رہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس اعلان کہ جس میں  سال  2019 ء کے آخر تک اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر