تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر:
اسلامی انقلاب نےایران سے استعماری طاقتوں کے وجود کو ختم کردیا

نیوزنور07فروری/ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر جو اسلامی انقلاب کے عروج کے دن ایران میں موجود تھے اور ان تاریخی واقعات کو قریب سے دیکھا نے اپنی یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے ایران کے عالمی قوتوں پر انحصار کو ختم کردیا جس کے بعد ایران ایک آزاد ملک بن گیا جس میں اسلامی جمہوری نظام قائم اور اس کی ایک نئی تاریخ کا آغاز بھی ہوگیا۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۳۷ : // تفصیل

ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر:

اسلامی انقلاب نےایران سے استعماری طاقتوں کے وجود کو ختم کردیا

نیوزنور07فروری/ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر جو اسلامی انقلاب کے عروج کے دن ایران میں موجود تھے اور ان تاریخی واقعات کو قریب سے دیکھا نے اپنی یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے ایران کے عالمی قوتوں پر انحصار کو ختم کردیا جس کے بعد ایران ایک آزاد ملک بن گیا جس میں اسلامی جمہوری نظام قائم اور اس کی ایک نئی تاریخ کا آغاز بھی ہوگیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق سابق چینی سفیر ’’شائولی منگ‘‘نے  انقلاب کے دوران بطور چین کے سفیر اور جو اسلامی انقلاب کے عروج کے دن ایران میں موجود تھے اور ان تاریخی واقعات کو قریب سے دیکھا نے اپنی یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ اسلامی انقلاب نے ایران کے عالمی قوتوں پر انحصار کو ختم کردیا جس کے بعد ایران ایک آزاد ملک بن گیا جس میں اسلامی جمہوری نظام قائم اور اس کی ایک نئی تاریخ کا آغاز بھی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے دوران وہ ایران میں بطور چین کے سفیر تعینات تھے اور 1979 میں رونما ہونے والے دنیا کے اس تاریخی واقعے کو قریب سے دیکھا۔

انقلاب کی فتح کے بعد علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سابق چینی سفیر نے کہا کہ جب 39 سال پہلے حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایرانی عوام نے انقلاب کو کامیاب کیا تو میں نے اس کامیابی کو قریب سے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب اس وقت شہنشاہ ایران سے نکل گیا اور بانی انقلاب وطن واپس آئے تو کروڑوں ایرانی عوام نے اپنے رہنما کا تاریخی استقبال کیا ساری عوام سڑکوں پر نکلے تھے جسے میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا۔

سابق چینی سفیر نے کہا کہ ایران کے اس تاریخی انقلاب کو ہرگز نہیں بھول سکتا اور آج تقریبا 40 سال گزرنے کے باوجود انقلاب کے تمام مناظر میرے آنکھوں کے سامنے آتے ہیں۔

چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں توقع ہے کہ ایران ترقی اور خوشحالی کے سفر میں چین کا ساتھ دے اور چین کی ترقی سے فائدہ حاصل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کا مستقبل روشن اور قابل اطمینان ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون کے ذریعے مزید ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر