تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
امریکی رہنما گھمنڈ اور تعصب کا شکار ہیں اور وہ دنیا میں اصل حقائق کو تسلیم نہیں کرتے

نیوزنور07فروری/ایک سنیئر امریکی تجزیہ کار اور جوہری ہتھیاروں کے خلاف بین الاقوامی نیٹ ورک کے سیکریٹری نے کہا ہے  کہ امریکہ کی نئی جوہری پالیسی یورپی ممالک کے لئے خطرہ اور روس کے ساتھ جنگ کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۴ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

 امریکی رہنما گھمنڈاور تعصب کا شکار ہیں اور وہ دنیا میں اصل حقائق کو تسلیم نہیں کرتے

نیوزنور07فروری/ایک سنیئر امریکی تجزیہ کار اور جوہری ہتھیاروں کے خلاف بین الاقوامی نیٹ ورک کے سیکریٹری نے کہا ہے  کہ امریکہ کی نئی جوہری پالیسی یورپی ممالک کے لئے خطرہ اور روس کے ساتھ جنگ کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق سینئر امریکی تجزیہ کار اورجوہری ہتھیاروں کے خلاف بین الاقوامی نیٹ ورک کے سیکرٹری ’’گیگنین‘‘نے ایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹر یو میں کہا کہ امریکہ کی نئی جوہری پالیسی یورپی ممالک کے لئے خطرہ اور روس کے ساتھ جنگ کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے احمقانہ رویے سے انہیں سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی نئی جوہری پالیسی اور ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی مخالفت سے وائٹ ہاؤس کی دہری پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔

ایران جوہری معاہدے کے خلاف ڈونالڈ ٹرمپ اور صہیونیوں کے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے منفی عزائم سے دنیا میں تخفیف اسلحہ کا عمل متاثر ہوگا اور اس کے علاوہ دنیا میں مہلک ہتھیاروں کے خاتمے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

موسوف تجزیہ کار نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیلی مؤقف ان کی منافقت اور منفی پالیسی کی مثال ہےاورامریکی حکومت کی منفی پالیسی سے دنیا میں تخفیف اسلحہ کی کوششیں کھٹائی میں پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نام نہاد تحفظات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ خود اور بعض دیگر ممالک دنیا میں سینکڑوں مہلک ہتھیاروں کی تیار یوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ امریکی نظام اندر سے کھوکھلا ہورہا ہےاور امریکہ مسلسل تنزلی کا بھی شکار ہےاسلئے امریکہ چاہتا ہے کہ دنیا پر اپنی بادشاہت قائم رکھے جبکہ وہ خود اندر سے کھوکھلا ہوتا جارہا ہے ملک کے تعلیمی اور صحت کے شعبے تنزلی کا شکار ہیں کیونکہ سارا بجٹ عسکری مقاصد پر خرچ ہورہا ہے۔

امریکی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ امریکہ کو نہ صرف افغانستان، شام اور عراق میں شکست ملی ہے بلکہ چین کے سامنے ان کا اثر و رسوخ میں کم ہوتا جارہا ہے دوسری جانب امریکی رہنما مغرور اور تعصب کا شکار ہیں اور وہ دنیا میں اصل حقائق کو تسلیم نہیں کرتے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر