تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مائیکل سپرنگ مین:
امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کے بہانے دمشق حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے

نیوزنور08 فروری/امریکہ  کے  ایک سینئر پروفیسر نے  کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت پر  کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے امریکی الزامات کا مقصد  شام میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات سے  عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اوریہ تا ثر دینا ہے کہ  حکومت واشنگٹن  شامی عوام کی خیر خواہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۵۳ : // تفصیل

مائیکل سپرنگ مین:

 امریکہ  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کے بہانے دمشق حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے

نیوزنور08 فروری/امریکہ  کے  ایک سینئر پروفیسر نے  کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت پر  کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے امریکی الزامات کا مقصد  شام میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات سے  عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اوریہ تا ثر دینا ہے کہ  حکومت واشنگٹن  شامی عوام کی خیر خواہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق   ایک انٹرویو میں ’’نبیل میخائیل ‘‘نے کہاکہ بشارالاسد حکومت پر  کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے امریکی الزامات کا مقصد  شام میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات سے  عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اوریہ تاثر دینا ہے کہ  حکومت واشنگٹن  شامی عوام کی خیر خواہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دمشق حکومت پر اسطرح کے الزامات عائد کرنے  سے  شام پر ترکی کی جارحیت امریکی حمایت یافتہ کردوں کے خلاف  ترکی کی جنگ  ،روسی طیارے کو  امریکی ساخت میزائل سے مار گرایا جانے  اور مقبوضہ جولان علاقے سے  متعلق بنجمن نیتن یاہو  کے حالیہ بیان  اور ایران وروس کا شام میں بڑھتے اثرورسوخ سے توجہ ہٹانا ہے۔

تجزیہ نگار نے کہاکہ  امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے شام کی قانونی حکومت سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہا ہے۔

مائیکل سپرنگ مین کہاکہ  شام کے دشمن ممالک  اوراسکے پراکسی فورسز کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے  موجودہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ  عرب جمہوریہ  میں قیام امن کی بحالی کے خلاف ہیں کیونکہ اس ملک میں  امن  بحال ہونے کی صورت میں اسے  ملک سے مجبوراً انخلا ء کرنے پر مجبور ہونا پڑےگا ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ،سعودی عرب  اوراسرائیل کےساتھ مل کردمشق مخالف دہشتگردوں کی حمایت کرکے اس ملک کی داخلی پالیسیوں پر  اپنا کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔


نظرات داده شده
ارشد حسین بٹ
اسلام علیکم امریکہ چاہتا ہے کہ سارے مسلمانوں کے اوپر راج کرے لیکن اس کو پتہ نہیں جن کے ساتھ امام زمانہ ہو ان کے اوپر کوئی راج نہیں کرسکتا سعودی عرب امریکہ کا غلام ہے
آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر