تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ:
حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اسرائیلی کی بد ترین دہشتگردی ہے

نیوزنور08فروری/لبنانی مقاومتی محورنے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے میں ایک کارروائی کے دوران حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کو صہیونی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۰۴ : // تفصیل

حزب اللہ:

 حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اسرائیلی کی بد ترین دہشتگردی ہے

نیوزنور08فروری/لبنانی مقاومتی محورنے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے میں ایک کارروائی کے دوران حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کو صہیونی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقاومتی محور’’حزب اللہ‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں احمد نصر جرار کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کو صہیونی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار کی شہادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست مجرمانہ دہشتگردی کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں حماس کے کارکن کی شہادت کے واقعے کے بعد حزب اللہ حماس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے جس بزدلی اور بے رحمی کے ساتھ گھر میں گھس کراحمد نصر جرار کو شہید کیا ہے اس نے صہیونی ریاست کی دہشتگردی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد نصر جرار کو اس کے گھر میں گھیرے میں لینے کےبعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر