تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
قطری سیاسی تجزیہ کار :
قطر ،امریکہ پر ایران مخالف رویہ ترک کرنے کیلئے دباؤ جاری رکھےگا

نیوزنور08 فروری/قطر کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ دوحہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی  حمایت  جاری رکھنے کےساتھ ساتھ  ایران مخالف رویہ  ترک کرنے پر امریکہ پر دباؤ جاری رکھےگا ۔

اسلامی مسلکی رواداری صارفین۱۷۷ : // تفصیل

قطری سیاسی تجزیہ کار  :

قطر ،امریکہ پر ایران مخالف رویہ  ترک کرنے  کیلئے دباؤ جاری رکھےگا

نیوزنور08 فروری/قطر کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ دوحہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی  حمایت  جاری رکھنے کےساتھ ساتھ  ایران مخالف رویہ  ترک کرنے پر امریکہ پر دباؤ جاری رکھےگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق    روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’علی الہل ‘‘نے کہاکہ دوحہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی  حمایت  جاری رکھنے کےساتھ ساتھ  ایران مخالف رویہ  ترک کرنے پر امریکہ پر دباؤ جاری رکھےگا ۔

انہوں نے کہاکہ دوحہ علاقے میں   ایک اورجنگ شروع  ہونے کا حامی نہیں ہے چاہئے وہ    ایران اورامریکہ کےد رمیان براہ راست یا پراکسیز کے ذریعے ہو  کیونکہ  علاقے میں اب کسی بھی طرح کے نئے تنازعے سے نئے اقتصادی اورسیاسی مسائل پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ سمیت تمام علاقائی ممالک کو خطے میں امن واستحکام کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ کی بڑی بڑی گیس کمپنیاں  اس وقت  قطر میں سرمایہ کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب جبکہ  2022 ء میں قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس وجہ سے بھی دوحہ  علاقے میں تمام اطراف سے  کسی نئی کشیدگی  سے بچنے کی کوششوں پر تاکید کررہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اوراسکے اتحادی ملکوں  متحدہ عرب امارات ،مصر اوربحرین  نے گذشتہ برس قطر کے ساتھ اپنے تمام تعلقات  یہ کہتے ہوئے منقطع کئے  کہ دوحہ عرب  سوچ سے  ہم آہنگ نہیں ہے ۔

سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے اس کے بعد قطر کا ہر طرح سے بائیکاٹ کردیا جس کے بعد ایران اورترکی  کھل کر دوحہ کی حمایت میں آگے آئے ۔

حکومت قطر کے مطابق  سعودی عرب اوراسکے اتحادی ملکوں کے ذریعے قطر کا محاصرہ کئے جانے کے بعد  اسلامی جمہوریہ ایران کے ہی راستے قطر کے عوام کیلئے  ادویات اور ایشیائی خوردنی  پہنچ رہے ہیں جس کے باعث  دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر