تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
یونان یونیورسٹی کےاستاد:
اسلامی انقلاب نے علاقے میں سیاسی توازن کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا

نیوزنور08 فروری/یونان یونیورسٹی کے ایک مشہور استاد  نے عالمی وعلاقائی امن واستحکام کو  یقینی بنانے میں ایران کے  کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب نے علاقے اوردنیا میں  سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۲۶ : // تفصیل

یونان یونیورسٹی کےاستاد:

اسلامی انقلاب نے علاقے میں سیاسی توازن کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا

نیوزنور08 فروری/یونان یونیورسٹی کے ایک مشہور استاد  نے عالمی وعلاقائی امن واستحکام کو  یقینی بنانے میں ایران کے  کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب نے علاقے اوردنیا میں  سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کے ٹی خورٹز ‘‘نےعالمی وعلاقائی امن واستحکام کو  یقینی بنانے میں ایران کے  کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب نے علاقے اوردنیا میں  سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا ۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ پر ایرانی عوام کو  تہہ دل  سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ  مشرق وسطیٰ خطے میں  امن  و استحکام کی حمایت ایران کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی بدولت آج  ایران  نہ صرف علاقے بلکہ   دنیا کے ایک  بااثر ملک  میں بدل چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد  اسلامی جمہوریہ ایران پر  08 سالہ جنگ مسلط کی گئی لیکن ایرانی قوم نے استقامت اورمقاومت کا مظاہرہ کرکے اپنے اصولوں کا دفاع کیا اور ڈکٹیٹر صدام اوراسکے حامیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ  اس  جنگ میں کامیابی کے بعد ایران ایک طاقتور ملک میں تبدیل ہوا اورپوری دنیا کی توجہ  اس ملک پر مرکوز ہوگئی ۔

انہوں نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں  علاقے اوردنیا میں  ایک تعمیری رول ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا واحد ملک ہے جو  علاقے میں مغرب کے حمایت یافتہ  دہشتگردوں کے خلاف حقیقی معنوں میں  برسرپیکار ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بارہ بہمن سے سارے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر