تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
یورپی یونین:
فلسطین میں مکانات مسماری کی اسرائیلی کارروائیاں غیرقانونی ہیں

نیوزنور08فروری/یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی مکانات مسماری کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کا سلسلہ فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۴ : // تفصیل

یورپی یونین:

فلسطین میں مکانات مسماری کی اسرائیلی کارروائیاں غیرقانونی ہیں

نیوزنور08فروری/یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی مکانات مسماری کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کا سلسلہ فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے سنہ 1967ء کی حدود میں نافذ العمل نہیں اور یورپی یونین فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کے حل تک مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات اور سرگرمیوں کو خلاف قانون تصور کرتی ہے۔

رام اللہ اور القدس میں یورپی یونین کے ہائی کمیشنز کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تازہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بند کرتے ہوئے حالیہ منصوبوں کے بارے میں وضاحت کرے کہ اس نے کیوں کر آباد کاری غیرقانونی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا گیاہے کہ یہودی آبادکاری کے منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے امکانات ختم ہو کر رہ جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یورپی یونین نے اسرائیلی حکام سے اس معاملے کی وضاحت کے لیے کہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں پر نظرثانی کریں گے کیونکہ یہ بامقصد امن بات چیت کی بحالی کے لیے کوششوں کے ضمن میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

بیان میں یورپی یونین کے اس مؤقف کہ یہودی آبادکاروں کے لیے مکانوں کی تعمیر سے متعلق سرگرمی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہےکا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے تنازع کا دوریاستی حل معدوم ہو کر رہ جائے گا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

یورپی یونین نے مزید یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطیٰ جنگ میں غربِ اردن ، مشرقی بیت المقدس اور گولان کی چوٹیوں سمیت جن علاقوں پرقبضہ کیا تھا وہ اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا حصہ نہیں ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر