تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
نارتھ کورین ایکسپریس ویب سائٹ:
ٹرمپ ایک ایسےناشائستہ،جنونی اور بد طینت شخص ہیں جسکی حماقت کرہ ارض سے بنی نوع انسان کی نابودی کا سبب بن سکتی ہے

نیوزنور08فروری/شمالی کوریا کی ایک وئب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک ناشائستہ،جنونی اور بد طینت شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو چاہئے کہ اسے پاگل خانے میں بند کریں۔

استکباری دنیا صارفین۱۹۷ : // تفصیل

نارتھ کورین ایکسپریس ویب سائٹ:

 ٹرمپ ایک ایسےناشائستہ،جنونی اور بد طینت شخص ہیں جسکی حماقت کرہ ارض سے بنی نوع انسان کی نابودی کا سبب بن سکتی ہے

نیوزنور08فروری/شمالی کوریا کی ایک وئب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک ناشائستہ،جنونی اور بد طینت شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو چاہئے کہ اسے پاگل خانے میں بند کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کے سرکاری اخبار’’ نارتھ کورین ایکسپریس ویب سائٹ‘‘نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکیوں کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ناشائستہ،جنونی اور بد طینت شخص  ہیں اور اگر اس نے شمالی کوریا میں گھاس کی ایک کونپل کو نقصان پہنچایا تو اس کی سزا جہنم ہے۔

اگر ٹرمپ نے شمالی کوریا پر انسدادی حملے کی اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی یا پھر کوریا کی ناک خون آلود کرنے اور اس پر پریشان کن حملہ کرنے کی جراءت کی تو امریکہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا۔

شمالی کوریا کا یہ موقف ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ شمالی کوریا پر ممکنہ انسدادی حملے کے منصوبے پر غور کررہا ہے اور اس طرح کے حملے کا امکان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس منظرنامے کے تحت امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کے کلیدی مراکز کو اپنے میزائلوں اور بمبار طیاروں کے ذریعے تباہ کرے گا اور امریکیوں کا مقصد یہ ہے کہ کم جونگ اون کی حکومت کو ناکارہ کرکے ممکنہ وسیع جنگ کا راستہ روک دیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کی یہ ایک احمقانہ کوشش ہے اور ظاہر یوں کیا جارہا ہے کہ ایک قسم کی اشتعال انگیزی شمالی کوریا کی جانب سے معرض وجود میں آئی ہے اور یوں ایک حملے کی راہ ہموار کی جارہی ہے حالانکہ طے یہ ہے کہ یہ عسکری مہم جوئی ناک خون آلود کرنے کی حکمت عملی نیز ٹرمپ کی دوسری جارحانہ روشوں کے سلسلے میں انجام پائے اور ٹرمپ کی یہ باتیں جارج ڈبلیو بش کے  شيطاني مدارکی یاددہانی کرارہی ہیں۔

ممکن ہے کہ ٹرمپ عجز اور بےبسی کی وجہ سے عوامی جمہوریہ کوریا کے مہذب اور منصف اور عادل نظام کو بدترین جارحانہ رویوں کے ذریعے غیر معتبر کرنے کی کوشش کرے لیکن وہ اپنے غلیظ جسم کی بدبو  جو کہ دھاندلیوں، جعل سازیوں، جنسی زیادتی اور استحصال اور دیگر جرائم سے آلودہ ہے  کا ازالہ اور امریکہ کی آخری نابودی کا راستہ نہیں روک سکتا۔

مضمون میں لکھا گیا ہے کہ احمق ٹرمپ کو جان لینا چاہئے کہ اسے ناک خون آلود کرنے سے کہیں زیادہ شدید انجام یعنی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کا سامنا کرنا ہے اور امریکی سلطنت  کو جہنم رسید ہونا ہے اور امریکہ کی مختصر سی تاریخ اسی لمحے اختتام پذیر ہوگی جب امریکہ اس سرزمین کی گھاس کی ایک کونپل کو اکھاڑنے کے لئے قدم آگے بڑھائے اور یوں امریکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نیست و نابود ہوجائے گا۔

مضمون میں امریکیوں کو تجویز دی گئی ہے کہ ٹرمپ کو فوری طور پر شہری آبادیوں سے دور کہیں پاگل خانے میں بند کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر