تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بیروت لبنان کے امام جمعہ:
اختلافات کو مذہبی رنگ دینا اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے

نیوزنور08فروری/لبنان کےدارالحکومت بیروت کے  امام جمعہ نے کہا ہے کہ مذہبی اور قبائلی اختلافات کو اُجاگر کیا جانا نہایت خطرناک عمل اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۴۶ : // تفصیل

بیروت لبنان کے امام جمعہ:

اختلافات کو مذہبی رنگ دینا اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے

نیوزنور08فروری/لبنان کےدارالحکومت بیروت کے  امام جمعہ نے کہا ہے کہ مذہبی اور قبائلی اختلافات کو اُجاگر کیا جانا نہایت خطرناک عمل اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کےدارالحکومت بیروت کے  امام جمعہ’’ حجت الاسلام سید علی فضل الله‘‘ نے اپنے سفر عراق کے دوران کوت یونیورسٹی میں  اسلام اور موجودہ مشکلات  نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اور قبائلی اختلافات کو اُجاگر کیا جانا نہایت خطرناک عمل اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے  ۔

انہوں نے کہاکہ تجربات بیانگر ہیں کہ بڑی طاقتوں پر اعتماد ہرگز صحیح نہیں ہے کیوں کہ وہ ممالک اور ان کی ثروت و دولت پر قبضہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں  یہ ممالک خود کو عوامی اور انسانی حقوق کا مدافع کہتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ فقط و فقط اپنے مصالح و منافع کی تامین کے درپہ ہوتے ہیں نیز اپنی سیاستوں کو جامہ عمل پہنانا چاہتے ہیں ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے ریاست کردستان کو عراق سے الگ ہونے اور اسے مستقل ملک بنائے جانے کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ بعض ممالک کسی کے مستقل ہونے کی حمایت کرتے ہیں تو کسی کے استقلال کے مخالف ہیں اور یہ ممالک عراق کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کئے جانے کو موجودہ مشکلات کے حل کا رمز و راز سمجھتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ اس طرح ملک میں اختلافات و جنگ کی ترویج کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنی مشکلات خود حل کرنے چاہئے اور سامراجی ممالک سے دوری اختیار کرنی چاہئے کہاکہ مذہبی اور قبائلی اختلافات کو اُجاگر کیا جانا نہایت خطرناک اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے کیوں کہ یہ اختلافات سیاسی ہیں مگر یہ طاقتیں اسے مذہبی رنگ دے رہی ہیں  موجودہ حالات میں مسلمان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں اور ہرکوئی خود کو مظلوم اور اپنے مقابل کا قربانی بتاتا ہے۔

موصوف عالم دین نے مغربی ممالک کو اس فتنے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اور غاصب صیہونیت اسلام کو وحشی گری کا نام دے کر اسلام کی ساکھ بگاڑ رہے ہیں اور دین اسلام کو کمزور کرکے مسلمانوں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں ۔

حجت الاسلام سید علی فضل الله نےمزید حکومتوں کی تقویت اور ملک کی تعمیرکو اتحاد میں پوشیدہ جانتے ہوئے کہا کہ  مذہبی شدت پسندی اور قبائلی تکفیریت کا مذہبی شدت پسندی اور قبائلی تکفیریت سے جواب نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ دہشتگردی کا دہشتگردی سے جواب نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ یہ عمل خود شدت پسندی کو تقویت عطا کرے گا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر