تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عراقی سیاسی مبصر:
امریکہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کردوں کا استحصال کررہا ہے

نیوزنور08 فروری/عراق کے ایک معروف سیاسی مبصر نے ایران کو  علاقے کا ایک  اہم طاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایرانی قوم کا  سب سے بڑا ہمدرد رہا ہے  اورآغاز سے ہی اس ملک نےاربیل  اوربغداد کے در میان موجودہ مسائل کو عراقی آئین کے ذریعے حل کرنے تاکید کی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۳ : // تفصیل

عراقی سیاسی مبصر:

 امریکہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کردوں کا استحصال کررہا ہے

نیوزنور08 فروری/عراق کے ایک معروف سیاسی مبصر نے ایران کو  علاقے کا ایک  اہم طاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایرانی قوم کا  سب سے بڑا ہمدرد رہا ہے  اورآغاز سے ہی اس ملک نےاربیل  اوربغداد کے در میان موجودہ مسائل کو عراقی آئین کے ذریعے حل کرنے تاکید کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایک انٹرویو میں ’’عادل مراد‘‘نےایران کو  علاقے کا ایک  اہم طاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایرانی قوم کا  سب سے بڑا ہمدرد رہا ہے  اورآغاز سے ہی اس ملک نے  عربل اوربغداد کے در میان موجودہ مسائل کو عراقی آئین کے ذریعے حل کرنے تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عراقی مرکزی حکومت  اور نیم خود مختار کردستان صوبے کےساتھ  قریبی تعلقات ہیں اوراس لئے ایران اربیل اوربغداد کے درمیان  مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار اداکرسکتا ہے۔

انہوں نے ترکی کی علاقائی پالیسی اورشام جیسے خود مختار وآزاد ریاست پر  اس کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے کردوں کا استحصال کرکے  اپنے مقاصد حاصل کئے  اورترکی نے بھی شام سے متعلق  دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ترکی  ہر قیمت پر علاقے میں اپنے مقاصد کی حصولی چاہتی ہے ا وریہ ملک کبھی بھی کردوں کا دوست یا حمایتی نہیں رہا ہے۔

انہوں نےمزید عراقی سرزمین پر ترک افواج کی موجودگی کو  ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہاکہ بغداد حکومت  رجب طیب اردغان کی حکومت کو  عراق سے اپنی فوجیں نکالنے پر مجبور کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ شمالی شام کے اسٹریٹجک شہر عفرین  پر ترکی کی افواج نے  20 جنوری کو آغاز کیاتھا جس کی دمشق حکومت نے مذمت کرتے ہوئے  اسے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قراردیا   ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر