تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی امور کی شامی ماہر:
مغرب شامی فوج کی فتوحات کو عالمی رائے عامہ کےسامنے مسخ کرکے پیش کرتا رہا ہے

نیوزنور08 فروری/عالمی امور کی  شامی ماہر نے کہا ہے کہ  شامی فوج نے جب بھی  ملک میں  غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فتوحات حاصل کی مغرب سے وابستہ میڈیا  نے  عالمی رائے عامہ کےسامنے  فوج اور صدربشارالاسد  کی  امیج کو بگاڑنے کیلئے ان فتوحات کو مسخ کرکے پیش کیا۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۴ : // تفصیل

عالمی امور کی شامی ماہر:

 مغرب شامی فوج کی فتوحات کو  عالمی رائے عامہ کےسامنے مسخ کرکے پیش کرتا رہا ہے

نیوزنور08 فروری/عالمی امور کی  شامی ماہر نے کہا ہے کہ  شامی فوج نے جب بھی  ملک میں  غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فتوحات حاصل کی مغرب سے وابستہ میڈیا  نے  عالمی رائے عامہ کےسامنے  فوج اور صدربشارالاسد  کی  امیج کو بگاڑنے کیلئے ان فتوحات کو مسخ کرکے پیش کیا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق    مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ’’عیصرمدنی ‘‘نے کہا کہ جب بھی  ملک میں  غیر ملکی حمایت یافتہ حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فتوحات حاصل کی مغرب سے وابستہ میڈیا  نے  عالمی رائے عامہ کےسامنے  فوج اور صدربشارالاسد  کی  امیج کو بگاڑنے کیلئے ان فتوحات کو مسخ کرکے پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج اوردمشق حکومت پر  اپنی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے  کے  بےبنیاد اورجھوٹے الزامات مغرب کی سامراجی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ہمارے ملک کو تباہ اور اسے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سال  2016 ء میں جب شامی فوج اوراسکے اتحادی  اسٹریٹجک حلب شہر کو  تکفیری دہشتگرد گروہوں سے آزاد کرارہے تھے  مغربی میڈیا اس وقت دعویٰ کررہا تھا کہ شامی حکومت عام شہریوں کے خلاف بیرل بم استعمال اور امدادی قافلوں کو نشانہ بنارہا  ہے جبکہ حقیقت میں اس پروپیگنڈہ مہم کا مقصد دہشتگردوں کو ذلت آمیز سے نجات دلانا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں  نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں  حلب کی آزادی کیلئے  شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کے آپریشن کو روکنے کیلئے پوری سفارتی طاقت لگادی لیکن روسی اورچینی ویٹو کے باعث وہ اپنے منصوبے میں ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ملک  پر مسلط کردہ  مغرب اوراسکے علاقائی اتحادیوں کی تباہ کن  جنگ میں  ان ممالک سے وابستہ  میڈیا نے  شرمناک کردار ادا کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ  یہ ممالک عرب جمہوریہ شام پر کنٹرول کرکے  اس پر اپنا غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  مجھے اُمید ہے کہ شامی فوج اوراسکے اتحادی  ملک کی ہر اینچ  زمین کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے بہت جلد آزاد کرےگی ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر