تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز پاکستانی اہلسنت عالم دین:
اسلامی انقلاب پوری مسلمہ امہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے

نیوزنور08 فروری/  ایک معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین نے  ایرانی قوم و حکومت کو  اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب پوری مسلمہ امہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۲۳ : // تفصیل

ممتاز پاکستانی اہلسنت عالم دین:

اسلامی انقلاب  پوری مسلمہ امہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے

نیوزنور08 فروری/  ایک معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین نے  ایرانی قوم و حکومت کو  اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب پوری مسلمہ امہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق    ’’لیاقت بلوچ‘‘نےایرانی قوم و حکومت کو  اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب پوری مسلمہ امہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کا اسلامی انقلاب   مغرب کے خلاف  امام  خمینیؒ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی  قوم  مغربی پروپیگنڈے کے باوجود  اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ منار ہے ہیں جو کہ  ایک عظیم کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام اورقرآن کےساتھ ایرانی عوام کا لگاؤ  اسلامی انقلاب کی کامیابی کی ایک اوروجہ ہے ۔

پاکستان کے سیاسی لیڈر نے کہاکہ تمام سازشوں کے باوجود  ایران کا اسلامی انقلاب  سرحدیں عبور کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  ایرانی قوم نے اپنے اتحاد کے ذریعے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا اورایرانی قوم نے  دنیا والوں کو سکھایا ہے کہ کسطرح سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ علاقے میں منفی کردار ادا کررہا ہے جس کی باپت ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ  میرا مضبوط عقیدہ ہے کہ ایران ،افغانستان اورپاکستان کو مل کر  تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر کام  کرنا چاہئے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ  امریکہ اور اس کے بعض علاقائی اتحادی   خطے کے امن کو  درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر