تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
کنسیٹ میں پیش کردہ اسرائیلی بل فلسطینی شہداء واسیران کے لواحقین کے حقوق پر نیا صہیونی ڈاکہ

نیوزنور08فروری/اسرائیلی حکومت نے شدت پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی سفارش پر فلسطینی شہداء اور اسیران کے معاشی حقوق پر ایک نیا ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۵ : // تفصیل

کنسیٹ میں پیش کردہ اسرائیلی بل فلسطینی شہداء واسیران کے لواحقین کے حقوق پر نیا صہیونی ڈاکہ

نیوزنور08فروری/اسرائیلی حکومت نے شدت پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی سفارش پر فلسطینی شہداء اور اسیران کے معاشی حقوق پر ایک نیا ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ ’’کنیسٹ‘‘ میں ایک نیا بل لانے کی تیاری کررہی ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقوم کا ایک بڑا حصہ صہیونی ریاست غصب کرے گی اور وہ رقوم فلسطینی  اتھارٹی کو ادا کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی مقاومتی کارروائیوں سے متاثر ہونے والے یہودیوں کو ادا کی جائے گی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیشی کے لیے تیار کردہ بل کو تخریب کاروں کی تنخواہوں کی کٹوتی کا نام دیا ہےاور اس قانون کی منظوری کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو ادا کی جانے والی امداد کا ایک بڑا حصہ فلسطینی مقاومت کاروں کے حملوں سے متاثرہ یہودی آباد کاروں کو دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو سالان ایک ارب بیس کروڑ شیکل کی رقم بہ طور امداد ادا کی جاتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر