تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بحرینی نوجوان اتحاد:
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان خطرے میں ہے

نیوزنور08فروری/بحرین کی 14 فروری نامی تحریک کے نوجوانوں نے اپنے رہبر اعلیٰ شیخ عیسیٰ قاسم کی مسلسل نظر بندی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۰۲ : // تفصیل

بحرینی نوجوان اتحاد:

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان خطرے میں ہے

نیوزنور08فروری/بحرین کی 14 فروری نامی تحریک کے نوجوانوں نے اپنے رہبر اعلیٰ شیخ عیسیٰ قاسم کی مسلسل نظر بندی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرینی نوجوان گروہوں کے اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اہم سرجری سے گزرنے کے بعد اب بھی حکومت شیعہ رہنما  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو مناسب علاج معالجہ کی سہولیات سے دانستہ طور پر محروم رکھے ہوئے ہیں۔

بحرینی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکام نے آپریشن کے فورا بعد شیخ عیسیٰ قاسم کو ہسپتال سے واپس ان کے الدارز شہر میں واقع گھر منتقل کر کے نظر بند کر دیا ہےحالانکہ انہیں اسپتال میں رکھ کر بہتر طبی نگہداشت میسر آ سکتی تھی۔

نوجوانوں کے اتحاد نے اپنے بیان میں شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت کے مسائل اور ان کی زندگی کو درپیش خطرات کیلئے بحرینی حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ مت بھولے کی شیخ عیسیٰ قاسم کی زندگی کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اسے جواب دہ اور اس کا حساب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ 80سالہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی محض دو ماہ کے قلیل عرصہ میں یہ دوسری سرجری تھی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر