تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
برطانوی یونیورسٹی کے مشہور استاد:
فکروہابیت یورپ کے امن ،استحکام وسیکورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے

نیوزنور08 فروری/برطانیہ کی اگیٹر یونیورسٹی کے ایک مشہور استاد نے  کہا ہے کہ فکر وہابیت اورانتہاپسندی  یورپ کے امن  ،استحکام وسیکورٹی کیلئے  سب سے بڑے خطرات ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۷۳ : // تفصیل

برطانوی یونیورسٹی کے مشہور استاد:

فکروہابیت  یورپ کے  امن ،استحکام وسیکورٹی کیلئے   سنگین خطرہ ہے

نیوزنور08 فروری/برطانیہ کی اگیٹر یونیورسٹی کے ایک مشہور استاد نے  کہا ہے کہ فکر وہابیت اورانتہاپسندی  یورپ کے امن  ،استحکام وسیکورٹی کیلئے  سب سے بڑے خطرات ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق    ’’رابرٹ گلیم‘‘نے کہاکہ انتہاپسندی کی مختلف صورتیں ہیں  یورپ میں دائیں بازو کی جماعتیں کہ جنہوں نے نازی آئیڈیولاجی کی بیعت کی ہے اقلیتی نسلی گروہوں بشمول مسلمانوں پر حملے کرکے  ہماری ثقافت اورمعاشرے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بعض ممالک کی مالی امداد سے یورپ میں وہابی آئیڈیو لاجی کو نوجوانوں پر  مسلط کیا جارہا ہے  جوکہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ لوگوں کےساتھ حقیقی اسلام کے بارے میں سوال کریں گے تو آپ کو مختلف جواب ملیں گے لیکن  یورپ کے مسلمان یورپی معاشرے کا حصہ بننے  کو تیار ہیں۔

 اسے قبل برطانوی تحقیقاتی مطالعے  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاتھاکہ سعودی عرب بیرون ملک مسلمانوں کی  بنیاد پرستی میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے ۔

مذکورہ ادارے کے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 50 برسوں کےدوران 76  ارب یورو وہابی نظریات کی ترویج کیلئے استعمال کئے ہیں ۔

جرمن محقق  سوزا نے شروٹر کا کہنا ہے کہ جرمنی میں بھی سعودی وہابی نظریات کو  فروغ دے رہا ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر