تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر :
تکفیری دہشتگردوں نے امریکہ وسعودیہ کی حمایت سے شامی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے

نیوزنور09 فروری/بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر نے رجب طیب اردغان کے اس بیان کہ  شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی افواج کی مسلسل موجودگی  کا مقصد ترکی ،روس اورایران کو  ٹارگٹ کرنا ہے  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  جنگ زدہ شام میں روس اورایران کے بڑھتے  اثرورسوخ سے  چراغپاں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۰۷ : // تفصیل

بین الاقوامی  امور کے ایرانی ماہر :

تکفیری دہشتگردوں نے امریکہ وسعودیہ کی حمایت سے شامی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے

نیوزنور09 فروری/بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر نے رجب طیب اردغان کے اس بیان کہ  شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی افواج کی مسلسل موجودگی  کا مقصد ترکی ،روس اورایران کو  ٹارگٹ کرنا ہے  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  جنگ زدہ شام میں روس اورایران کے بڑھتے  اثرورسوخ سے  چراغپاں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’موصائیب نیامی ‘‘نےرجب طیب اردغان کے اس بیان کہ  شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی افواج کی مسلسل موجودگی  کا مقصد ترکی ،روس اورایران کو  ٹارگٹ کرنا ہے  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  جنگ زدہ شام میں روس اورایران کے بڑھتے  اثرورسوخ سے  چراغپاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں ناکامی کے بعد باوجود امریکہ شام میں  اپنےبعض مقاصد کی حصولی چاہتا ہے جس میں سب سے پہلے بشارالاسد قیادت کے حامی ممالک خاص کر روس اورایران  کی تصویر کو عالمی سطح پر  مسخ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کا  دوسرا مقصد شامی تنازعے کو مزید طولانی بنانا ہے تاکہ  اس ملک میں جاری بحران کو اپنے  ذاتی مفادات کیلئے  استعمال کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورسعودی عرب کی مالی واسلحہ جاتی حمایت کے ذریعے تکفیری دہشتگردوں نے  شامی عوام کے خلاف بدترین وہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب  جبکہ شامی تنازعے کو سیاسی  وسفارتی طریقے سے  حل کئے جانے کی کوششیں تیز ہورہی ہیں امریکہ  طرح طرح کے بہانوں سے ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر