تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
رہبرمعظم انقلاب اسلامی:
اسلامی انقلاب ایک زندہ حقیقت ہے/امریکی حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے

نیوزنور09فروری/ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ امریکی حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۰۱ : // تفصیل

رہبرمعظم انقلاب اسلامی:

اسلامی انقلاب  ایک زندہ حقیقت  ہے/ امریکی حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے

نیوزنور09فروری/ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ امریکی حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  رہبرمعظم انقلاب اسلامی ’’ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ‘‘نے اپنے خطاب میں ایام اللہ اور اسلامی انقلاب کی اہم مناسبتوں کو اسلامی نظام کے استحکام اور دوام کا محرک قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اس سال گیارہ فروری کو جشن انقلاب کی ریلیاں ہر سال سے زیادہ پرجوش اور دیکھنے کے لائق ہوں گی۔

آٹھ فروری انیس سو اناسی کو ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کے امام خمینی سے اعلان وفاداری اور تاریخی بیعت کی سالگرہ کی مناسبت سے جمعرات کو فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس سال امریکی اور بعض دیگر ملکوں کے حکام کی بیہودہ گوئیوں کی وجہ سے ایرانی عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دشمن گھات لگانے اور دشمنی کو انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے اسی لئے اللہ کی مدد و نصرت سے اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی شرکت ہر سال سے زیادہ پرجوش اوروسیع ہوگی اور پوری قوم ان ریلیوں میں شرکت کرے گی۔

آپ نے فرمایا کہ خطے میں امریکی منصوبے ذلت آمیز شکست سے دوچاہوئے ہیں کیونکہ امریکہ خطے میں جوچاہتا تھا وہ نہیں ہوسکا لیکن اسکے برعکس  ایران نے جوچاہا وہ کر دکھایا ہے۔

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کو ایک زندہ حقیقت قراردیتے ہوئے فرمایا کہ آج انقلاب کا استحکام اور دوام پہلے دن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور آج کے انقلابی، اسلامی انقلاب کے ابتدائی ایام کے انقلابیوں سے زیادہ ثابت قدم، باشعور و بابصیرت ہیں اسی لئے آج انقلاب نے ترقی کی منزلیں طے کرلی ہیں اور وہ پوری طرح مستحکم و توانا ہوچکا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ بین الاقوامی سطح پر مظالم اور برائیوں کے خلاف جد وجہد کرنا اور امریکہ کو ذلیل و رسوا کرنا اسلامی جمہوری نظام کی اصولی پالیسی ہے۔

 آپ نے فرمایا کہ آج دنیا کی سب سے زیادہ بے رحم اور ظالم حکومت امریکی حکومت ہے یہاں تک کہ یہ حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ داعش کو امریکہ نے ہی تخلیق کیاہے اور موجودہ امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس کا اعتراف بھی کیا ہے فرمایا کہ امریکیوں نے داعش گروہ کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کی ہر طرح سے حمایت کی لیکن امریکی حکومت عالمی سطح پر اپنے پروپیگنڈوں میں انسانی حقوق، مظلوموں اور حتٰی جانوروں کے حقوق کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حقائق کو بیان کرکے انہیں ذلیل و رسوا کیا جائے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام پر گذشتہ ستر برس سے جاری مظالم اور یمنی عوام کے قتل عام اور ان پر ہونے والے ظلم کی واشنگٹن کے ذریعے حمایت کو امریکی مظالم کا کھلا ثبوت قراردیتے ہوئے فرمایا کہ یمن اور یمن کے مظلوم عوام کی تنصیبات پر روزانہ امریکی اتحادیوں کے ذریعے امریکی ہتھیاروں سے بمباری کی جارہی ہے  لیکن امریکی حکومت اس پر خاموش ہے اور اس کو ان مظالم کی کوئی پروا نہیں ہے اور وہ انتہائی بے شرمی کے ساتھ لوہے کے چند ٹکڑے دکھا کر یہ جھوٹا دعوی کرتی ہے کہ ایران یمن کو میزائل فراہم کررہا ہے۔

امام خامنہ ای نے مزید علاقے کے مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کے ایک نمونے کا ذکر کرتے ہوئے  فرمایا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں استقامتی محاذ کے بارے میں امریکیوں کی کوشش تھی کہ وہ استقامتی محاذ کا صفایا کردیں لیکن ہم ڈٹے رہے اور اعلان کردیا کہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر