تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ کے سنیئر رہنما:
ہمیں فخر ہے کہ ہم اسلامی انقلاب کے ثمرات میں سے ہیں

نیوزنور09فروری/لبنان کی اعلی سیاسی اور مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سنیئر رہنما نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ حزب اللہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے ثمرات سے اُبھرنے والی انقلابی تنظیم ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۳۲ : // تفصیل

حزب اللہ کے سنیئر رہنما:

ہمیں فخر ہے کہ ہم اسلامی انقلاب کے ثمرات میں سے ہیں

نیوزنور09فروری/لبنان کی اعلی سیاسی اور مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سنیئر رہنما نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ حزب اللہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے ثمرات سے اُبھرنے والی انقلابی تنظیم ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ’’سید ہاشم صفی الدین‘‘ نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر کہا  کہ حزب اللہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے ثمرات سے اُبھرنے والی انقلابی تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ملک دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران جیسا نہیں جہاں اسے عوام کی بھرپور حمایت ہےاور اسلامی انقلاب مشکلات اور سازشوں کے باوجود آج اپنے مقاصد پورا کرنے میں کامیاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج خطے میں ایران کی موجودگی صرف دیکھنے میں نہیں بلکہ انقلاب کے طاقتور نظریے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن ہر جگہ مضبوط ہوئی ہے۔

حزب اللہ کے سنیئر رہنما نے کہا کہ ان کی تنظیم کے ایران سے تعلقات مضبوط ہیں تاہم ایران ہرگز حزب اللہ یا لبنان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ آج خطے میں ایک نئی سازش جنم لے رہی ہے جس کے تحت دشمن عناصر خطے میں ناجائز صہیونی ریاست کو اصل خطرہ قرار دینے کے بجائے ایران کو نام نہاد خطرہ دکھانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

شام میں حزب اللہ فورسز کی موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ شام میں اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعدحزب اللہ کے جوان  وہاں سے نکلیں گے۔

حزب اللہ کے خلاف امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے ہاشم صفی الدین نےکہا کہ یقیناً ان پابندیوں سے بعض مشکلات پیدا ہوں گی مگر حزب اللہ نے ان سے نمٹنے کے لئے مؤثر لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے۔

مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤثر مؤقف اور لازوال حمایت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے حق میں کسی بھی مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں مگر سوال ہے کہ کونسا عربی یا اسلامی ملک ایسا ہے جس نے ایران کی طرح فلسطین پر مضبوط مؤقف اپنایا ہو۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہاکہ خطے میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں بلکہ علمائے اہل سنت اور خطے کی اکثر اقوام ایران کو مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم بعض عرب حکمران فتنے کو ہوا دے رہے ہیں اور وہ عرب اور فارس کو آمنے سامنے رکھ کر سازشیں کرنے پر اُتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلےکے پیٹ پیچھے خنجر گھونپ رہا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کا بہانہ بنا کر اپنے مفادات کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ہاشم صفی الدین نے ایران کی جانب سے حزب اللہ کے معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ایک لبنانی جماعت ہے جو اپنے فیصلے اور اقدامات میں خودمختار ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر