تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ملیشیا یونیورسٹی کے معروف استاد:
مسلم ممالک میں اسلامی بیداری ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرورسوخ کا نتیجہ ہے

نیوزنور09 فروری/ملیشیا کی یو پی ایم یونیورسٹی کےایک مشہور استاد نے کہا ہے کہ  بیرونی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مسلسل عالمی سطح پر ایک اہم رول ادا کررہا ہے اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو بیدار کرنے میں اس کا کلیدی کردار ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۷۴۸ : // تفصیل

ملیشیا یونیورسٹی کے معروف استاد:

مسلم ممالک میں اسلامی بیداری  ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرورسوخ کا نتیجہ ہے

نیوزنور09 فروری/ملیشیا کی یو پی ایم یونیورسٹی کےایک مشہور استاد نے کہا ہے کہ  بیرونی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مسلسل عالمی سطح پر ایک اہم رول ادا کررہا ہے اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو بیدار کرنے میں اس کا کلیدی کردار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’زید احمد ‘‘نے کہاکہ بیرونی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مسلسل عالمی سطح پر ایک اہم رول ادا کررہا ہے اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو بیدار کرنے میں اس کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ  بلاشبہ  ایران کا اسلامی انقلاب صرف اس ملک تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اس کا اثرورسوخ علاقے اورعلاقے سے باہر دیکھنے کا ملتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک میں اسلامی بیداری اسی اثرورسوخ کا نتیجہ ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب سے قبل اسلامی ممالک میں جو تحریکیں روادواں تھیں وہ بھی اس تاریخی انقلاب سے متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فوراً بعد ایران کو الگ تھلگ کرنے کیلئے اس پر ہر سمت میں دباؤ ڈالا گیا اس کے باوجود ایران علاقائی اوربین الاقوامی مساوات خاص کر مشرق وسطیٰ میں اہم اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

ملیشیائی تجزیہ نگار نےمزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مغرب کے خلاف مقاومت کے ثمرات حاصل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بارہ بہمن سے سارے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر