تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایران پریس کے مدیر اعلیٰ:
اسلامی ممالک کے لاکھوں بے گناہ مسلمان امریکہ کے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھے ہیں

نیوزنور09 فروری/ایک معروف ایرانی تجزیہ کار اورایران پریس کے مدیر اعلیٰ نے  امریکہ کے جنگی جنون  اورتوسیع پسندی  کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر تاریخ کا جائزہ لیاجائے ہم دیکھتے ہیں کہ  امریکہ نے جہاں بھی فوجی مداخلت کی ہے  وہاں ہزاروں بے گناہ لوگ ہی قتل عام ہوئے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۶ : // تفصیل

ایران پریس کے مدیر اعلیٰ:

اسلامی ممالک کے لاکھوں بے گناہ مسلمان امریکہ کے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھے ہیں

نیوزنور09 فروری/ایک معروف ایرانی تجزیہ کار اورایران پریس کے مدیر اعلیٰ نے  امریکہ کے جنگی جنون  اورتوسیع پسندی  کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر تاریخ کا جائزہ لیاجائے ہم دیکھتے ہیں کہ  امریکہ نے جہاں بھی فوجی مداخلت کی ہے  وہاں ہزاروں بے گناہ لوگ ہی قتل عام ہوئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عماد ابشناس ‘‘نےامریکہ کے جنگی جنون  اورتوسیع پسندی  کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر تاریخ کا جائزہ لیاجائے ہم دیکھتے ہیں کہ  امریکہ نے جہاں بھی فوجی مداخلت کی ہے  وہاں ہزاروں بے گناہ لوگ ہی قتل عام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے  شام کے رقہ شہر  کےساتھ ساتھ افغانستان ،یمن اورعراق کے دیگر ممالک  میں جنگی  جرائم کا ارتکاب کیا اورمغربی میڈیا نے اس کی کوئی کوریج نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ انسانی ہمدردی  کے بہانے  مختلف ممالک میں مداخلت کرکے  بہت سی قوموں کو تباہ کرچکا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مغربی میڈیا نے نہ صرف ان جرائم کے بارے میں  کبھی کچھ لکھابلکہ اسطرح کی خبروں کو مکمل طورپر سینسر کردیا ۔

انہوں نے عراق کے شہر موصل میں انسانی المیہ اوراس شہر کے بنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس تاریخی شہر کا وجود بھی رقہ شہر کی طرح  ختم کردیاگیا  ہے۔

ایرانی تجزیہ نگار نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ جب وائٹ ہاوس میں داخل ہوئے انہوں نے فیصلہ کیاتھاکہ وہ ایک بار تمام دنیاوی ممالک پر امریکی اثرورسوخ کو بحال کریں گے اورانہوں نے اس کام کو موصول کو آزاد کرکے نہیں بلکہ اسے تباہ کرکے کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ امریکہ کی قیادت میں عسکری اتحاد کو داعش کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے  تشکیل دیا گیا نہ کہ عراق وشام کو تباہ کرنے کیلئے اس کے برعکس  ایران ،روس اورشام کا مثلث دہشتگرد گروہوں کے خلاف کامیاب ثابت ہوا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر