تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عراقی مفتی اعظم:
ایران کی طاقت اوردنیا میں اس کا عظیم مقام اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں

نیوزنور09 فروری/عراق کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ایران کی تمام میدانوں میں پیشرفت  اس کی دفاعی  صلاحیتیں اورفوجی طاقت ،عوام میں بیداری اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں اوراسلامی انقلاب نے آج نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۲۱۷ : // تفصیل

عراقی مفتی اعظم:

ایران کی طاقت اوردنیا میں اس کا عظیم مقام اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں

نیوزنور09 فروری/عراق کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ایران کی تمام میدانوں میں پیشرفت  اس کی دفاعی  صلاحیتیں اورفوجی طاقت ،عوام میں بیداری اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں اوراسلامی انقلاب نے آج نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں عراقی مفتی اعظم ’’شیخ مہدی السمیدعی‘‘نےکہاکہ ایران کی تمام میدانوں میں پیشرفت  اس کی دفاعی  صلاحیتیں اورفوجی طاقت  ،عوام میں بیداری اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں اوراسلامی انقلاب نے آج نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ خطرناک جنگ مسلط کی گئی اس پر اقتصادی وسیاسی دباؤ ڈالا گیا اس کے باوجود  اسلامی انقلاب کے نظریات نہ صرف  اسلامی ممالک بلکہ مغربی ممالک تک پھیلتے گئے۔

انہوں نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران دشمنان اسلام کے خلاف فلسطین ،لبنان،عراق اورشام کےساتھ ساتھ دیگر ممالک کی بھی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مسئلہ فلسطین اسلامی انقلاب کیلئے اتنہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ  بعض عرب حکومتیں  فلسطینی کاز کے خلاف سازشوں میں مشغول رہی ہیں۔

عراقی مفتی اعظم نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پرامن ترین ملک ہے اوراس ملک کے  دشمن بشمول امریکہ اورصیہونی حکومت اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

عراقی مفتی اعظم نے کہاکہ ایرانی عوام دشمنوں کےسازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں اورتمام تر مسائل کے باوجود ایرانی قوم وقیادت مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر