تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
خطیب جمعہ تہران:
اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک معجزہ ہے

نیوزنور10فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے انقلاب اسلامی کی کامیاب کی سالگرہ 22 بہمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 بہمن انقلاب اسلامی کی بقاء اور اقتدار کا مظہر ہے اور اسی لئے اسکے اور خطےکے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۱۸ : // تفصیل

خطیب جمعہ تہران:

اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک معجزہ ہے

نیوزنور10فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے انقلاب اسلامی کی کامیاب کی سالگرہ 22 بہمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 بہمن انقلاب اسلامی کی بقاء اور اقتدار کا مظہر ہے اور اسی لئے اسکے اور خطےکے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ’’ حجت الاسلام کاظم صدیقی‘‘ نے مومنین کے جم غفیر سے خطاب میں انقلاب اسلامی کی کامیاب کی سالگرہ 22 بہمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ22 بہمن انقلاب اسلامی کی بقاء اور اقتدار کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اللہ تعالی کے احکام اور دین الٰہی کی سمت ہدایت اور رہنمائي کرے ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی نظام ميں حکام عوام کے امانتدار ہیں اور دین سب سے بڑی امانت ہے لہذا کوئی حاکم یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم لوگوں کی بہشت کے ذمہ دار نہیں ہیں معاشرے سے گناہوں کی روک تھام  اور بہشت کی سمت راہیں ہموار کرنا مسلمان حکمرانوں کی اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران کی مسلح افواج عزت ، عظمت اور استقلال کی نعمتوں سے بہرہ مند ہیں۔

موصوف خطیب جمعہ نے کہا کہ شاہ ایران امریکی اور اسرائیلی غلام تھا جس نے ایرانی عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا لیکن حضرت امام خمینی (رہ)  کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب نے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر ایرانی قوم کو استقلال اور آزادی جیسی نعمتوں سے ہمکنار کیا اور اسی کی بدولت آج ایرانی سرزمین پرامریکہ کے منتخب نمائندے کی نہیں بلکہ  ایرانی قوم کے منتخب نمائندوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے خلیج فارس کے ممالک کی زبوں حالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عرب ممالک میں امریکہ کے منتخب بادشاہ حکمرانی کررہے ہیں اسی لئے امریکہ کو عرب ممالک میں جمہوریت کی کوئی فکر نہیں ہے امریکہ شاہ ایران کی طرح آج عرب ممالک کے بادشاہوں کی حمایت کررہا ہےاورجب تک امریکی بادشاہ عرب اقوام کے سر پر مسلط رہیں گے اس وقت تک عرب اور مسلمان قومیں آزاد نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسلامی جمہوری حکومت کی بنیاد رکھ کر دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسلامی نظام ، معاشرے کی  فلاح ، بہبود اور ترقی کا خواہاں ہے  اللہ کی حکومت قانون اور اخلاق پر مبنی ہے اور آج دنیا میں ایرانی حکومت سے بہتر کوئی حکومت نہیں ہے جہاں امریکہ کی مختلف سازشوں کے باوجود امن و استحکام قائم ہے اور یہ سب اسلام کی بدولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 بہمن ایرانی عوام اور انقلاب اسلامی کے اقتدار کا دن ہے اور ایرانی عوام انقلاب اسلامی  کے اصلی حامی اور پشتپناہ ہیں۔

خطیب جمعہ نے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق، شام، لبنان ، یمن اور فلسطین کے بحران میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشیں جاری ہیں۔

 حجت الاسلام کاظم صدیقی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے لیکن اللہ تعالی بڑے شیطان اور اس کے اتحادیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادےگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر