تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سربین تجزیہ کار:
اسلامی انقلاب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ایک عظیم علامت ہے

نیوزنور10فروری/سربیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے علاقائی امن و استحکام کے دفاع کا اہم ستون رہا ہے اور اس طاقتور ملک نے یہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کامیابی سے ثابت کیا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۱۵ : // تفصیل

سربین تجزیہ کار:

اسلامی انقلاب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ایک عظیم علامت ہے

نیوزنور10فروری/سربیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے علاقائی امن و استحکام کے دفاع کا اہم ستون رہا ہے اور اس طاقتور ملک نے یہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کامیابی سے ثابت کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’ریڈبو جو وک‘‘نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے علاقائی امن و استحکام کے دفاع کا اہم ستون رہا ہے اور اس طاقتور ملک نے یہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کامیابی سے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ایک عظیم علامت ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ انقلاب کی راہ میں دشمنوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود ایرانی انقلاب نے ملک اور ملک کے باہر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کامیابی کے ذریعے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے مفادات و حقوق کا مغرب کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا اور  پر امن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اسکا مسلمہ حق ہے ۔

سربیائی تجزیہ نگار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کردیا کہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور تیار کرنے کا اسکا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ کہ جس کی اقوام متحدہ نے بھی توسیع کی ہے عالمی سطح پر ایک بڑی پیش رفت ہے اور اسے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سنگین مسائل کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ اُن کے بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ سابق انتظامیہ کی ذمہ داریوں کو نبھانے کو تیار نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقتور ملک کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور پُر امن طریقے سے چلینجز کو حل کرنے کی اسکی پالیسیوں کی تائید کرتی ہے ۔

ریڈبو جو وک نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اب تک ایران میں 40 مرتہ انتخابات کئے گئے ہیں جسے ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی قوم  اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر