تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
چینی سیاسی تجزیہ کار:
امریکہ کے دستبردار ہونے کے باوجود جوہری معاہدہ برقرار رہے گا

نیوزنور10فروری/چین کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ  روس ،چین اور یورپ ااگر ایران جوہری معاہدے کے تئیں یکساں مؤقف اپناتے ہیں پھر امریکہ کی اس معاہدے سے دستبرداری کے باوجود یہ معاہدہ باقی رہے گا ۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۳۸۷ : // تفصیل

چینی سیاسی تجزیہ کار:

 امریکہ کے دستبردار ہونے کے باوجود جوہری معاہدہ برقرار رہے گا

نیوزنور10فروری/چین کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ  روس ،چین اور یورپ ااگر ایران جوہری معاہدے کے تئیں یکساں مؤقف اپناتے ہیں پھر امریکہ کی اس معاہدے سے دستبرداری کے باوجود یہ معاہدہ باقی رہے گا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک مضمون کہ جسے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے شائع کیا ہے میں ’’نیونچون‘‘ نے لکھا ہے کہ روس ،چین اور یورپ ااگر ایران جوہری معاہدے کے تئیں یکساں مؤقف اپناتے ہیں پھر امریکہ کی اس معاہدے سے دستبرداری کے باوجود یہ معاہدہ باقی رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  اگر واشنگٹن یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے الگ ہونے  کا من بناتی ہے اس صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیوں کی بحالی کارگر ثابت نہیں ہونگی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  گذشتہ 12 جنوری کو اعلان کیا کہ وہ آخری بار ایران جوہری معاہدے کی توسیع کررہے ہیں اور یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے ایران سے بات کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو واشنگٹن کسی بھی وقت اس معاہدے سے علحٰیدہ ہوجائے گی۔

چینی تجزیہ نگار نے کہا کہ روس،چین ،یورپ اور ایران کو رسمی طور پر اجلاس منعقد کرکے ایک ایسا میکینزم  تیار کرنا چاہئے تاکہ  جوہری معاہدے سے امریکی انخلاء کے بعد بھی اس معاہدے کو بچایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اسطرح کے منعقدہ اجلاس سے امریکہ پر سیاسی و اخلاقی دباؤ بڑھ جائے گا اور اسے جوہری معاہدے سے الگ ہونے سے پہلے دس بار سوچنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ردعمل سے بچنے کیلئے چین، روس اور یورپ کو احتیاطی تدابیر کرنےچاہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ٹرمپ نے آفس سنبھال لیا ہے امریکہ روس ،چین اوریورپ  سے  کافی دور ہوگیا ہے لیکن ان تینوں کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ خالی تماشائی بننے کے بجائے ایران جوہری معاہدے کی برقراری  کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈالے

نیونچون نے مزید کہا کہ امریکہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ روس ،چین اور یورپ کے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرے ۔


 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر