تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی امور کے لبنانی ماہر:
امریکہ کی اشتعال انگیزیاں شام میں طاقت کے توازن کو ہرگز بدل نہیں سکتیں

نیوزنور10فروری/عالمی امور کے ایک لبنانی ماہر نے دمشق کے نواح میں امریکی فضائیہ کے حملے کہ جس کے نتیجے میں سو سے زائد شامی فوجی  اور اسکے اتحادی فورسز ہلاک ہوئے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اس طرح کی اشتعال انگیزی زمینی سطح پر طاقت کے توازن کو ہرگز بدل نہیں سکتی ۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۱ : // تفصیل

عالمی امور کے لبنانی ماہر:

امریکہ کی اشتعال انگیزیاں شام میں طاقت کے توازن کو  ہرگز بدل نہیں سکتیں

نیوزنور10فروری/عالمی امور کے ایک لبنانی ماہر نے دمشق کے نواح میں امریکی فضائیہ کے حملے کہ جس کے نتیجے میں سو سے زائد شامی فوجی  اور اسکے اتحادی فورسز ہلاک ہوئے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اس طرح کی اشتعال انگیزی زمینی سطح پر طاقت کے توازن کو ہرگز بدل نہیں سکتی ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’کامل وزنی‘‘نے دمشق کے نواح میں امریکی فضائیہ کے حملے کہ جس کے نتیجے میں سو سے زائد شامی فوجی  اور اسکے اتحادی فورسز ہلاک ہوئے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اس طرح کی اشتعال انگیزی زمینی سطح پر طاقت کے توازن کو ہرگز بدل نہیں سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد امریکہ نے براہ راست شامی عوام پر جنگ کا اعلان کردیا ہے اور اسے خود امریکہ کیلئے مشکلات پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ آج حقیقی معنوں میں امریکہ شام کی ارضی سالیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد شام کا جنگی ماحول پوری طرح بدل سکتا ہے اسلئے اس بڑی غلطی کے ارتکاب کے بعد امریکہ کو شام میں ہر قدم پھونک پھونک رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو شام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔

موصوف ماہر نے کہا کہ عرب جمہوریہ شام اب بھی ایک خود مختار ملک ہے اور امریکیوں کی اس ملک میں موجودگی اور اس پر ہوائی حملے مکمل طور شامی  خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حالیہ اشتعال انگیزی کے خود امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ شام اور اسکے اتحادی بہت جلد صحیح وقت پر امریکی حملوں کا جواب دیں گے۔

امریکہ کی حالیہ جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس عالمی ادارے کو  ایک طویل  عرصے سے امریکہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی بنیاد صرف اور صرف امریکی مفادات کا دفاع کرنے کیلئے ڈال دی گئی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف لڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن یہ اتحاد اب اپنے اصلی مشن سے بھٹک کر دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار فورسز کو ہی نشانہ بنا رہا ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر