تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
صیہونی روز اول سے ہی ایران کے اسلامی انقلاب کے دشمن رہے ہیں

نیوزنور10فروری/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مغرب کے پروپیگنڈے کے بر عکس تمام اسلامی ادیان کے پیروں کاروں کے ساتھ اسلامی جمہویہ ایران کے بہترین تعلقات ہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۱۷۹ : // تفصیل

ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:

صیہونی روز اول سے ہی ایران کے اسلامی انقلاب کے دشمن رہے ہیں

نیوزنور10فروری/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مغرب کے پروپیگنڈے کے بر عکس تمام اسلامی ادیان کے پیروں کاروں کے ساتھ اسلامی جمہویہ ایران کے بہترین تعلقات ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’الشیخ احمد الذین ‘‘نے کہا کہ مغرب کے پروپیگنڈے کے بر عکس تمام اسلامی ادیان کے پیروں کاروں کے ساتھ اسلامی جمہویہ ایران کے بہترین تعلقات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک منفرد انقلاب ہے اور جب عالمی ثقافت،میڈیا اور سیاست پر صیہونیوں کا غلبہ تھا  ایران کے اسلامی انقلاب نے  ہی اُس وقت مسلمانوں کو حقیقی اسلام کی راہ دکھائی ۔

موصوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مغرب اور صیہونیوں کی سازشوں کے خلاف مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر جب تک انسان کا وجود باقی ہے ہمیں اسلامی اقدار کی بحالی اور اقوام کو ظلمت سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے ساتھ صیہونیوں کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ صیہونی صدیوں سے پوری دنیا پر اپنا غلبہ حاصل کرنے کی سازش میں مصروف رہے ہیں اسلئے آغاز سے ہی وہ ایران کے سب سے بڑے دشمن رہے ہیں ۔

الشیخ احمد الذین نےمزید کہا کہ  شیعہ وسنی ایک ہی مذہب کے پیرو کار ہیں اور ایران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ  اسکے تمام مذاہب کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر