تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی وزارت خارجہ:
شامی فوج پرامریکی حملہ جنگی جرائم کی بدترین مثال ہے

نیوزنور10فروری/شام کی وزارت خارجہ نے مشرقی علاقے دیرالزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قراردیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۰ : // تفصیل

شامی وزارت خارجہ:

شامی فوج پرامریکی حملہ جنگی جرائم کی بدترین مثال ہے

نیوزنور10فروری/شام کی وزارت خارجہ نے مشرقی علاقے دیرالزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قراردیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام خط ارسال کر کے لکھا ہےکہ اس حملے نے شام کی ارضی سالمیت اقتدار اعلٰی اور شامی عوام کے خلاف امریکہ کی گندی ماہیت کو آشکارہ کردیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے دیرالزور میں امریکہ کی قیادت والے نام نہاد اتحاد کے حملوں کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھراقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے بھی شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں امریکہ کے ہوائی حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے جنگی جرائم  کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

 اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کے مشرقی علاقے میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے امریکیوں پر واضح کردیا ہے کہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی ہے اورامریکی فوج کو کسی نے بھی شام میں دعوت نہیں دی ہے۔

روسی مندوب نے شام میں دہشتگردوں کے خلاف امریکی جنگ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ابھی تک امریکہ نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بھی اقدام انجام نہیں دیا ہے جبکہ وہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مصروف شامی و اسکے اتحادی فوجیوں کو ہی نشانہ بنا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے علاقے دیرالزور میں حملہ امریکہ نے اپنے دفاع میں کیا ہےجو کہ سراسر ایک بہانہ ہےکیونکہ امریکی وزیرجنگ نے اس بارے میں کہا کہ اس حملے کا نشانہ کون لوگ بنے ہیں کہا کہ پنٹاگون یہ نہیں جانتا  ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر